உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    فاروق عبداللہ بولے، صرف ہندووں کے نہیں، پوری دنیا کے بھگوان ہیں رام

    نیشنل کانفرنس کے لیڈر فاروق عبداللہ: فائل فوٹو۔

    نیشنل کانفرنس کے لیڈر فاروق عبداللہ: فائل فوٹو۔

    فاروق عبداللہ نے کہا کہ میں ہندووں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا رام صرف آپ کے رام ہیں؟

    • Share this:
      نیشنل کانفرنس کے لیڈر فاروق عبداللہ نے بدھ کے روز پوچھا کہ کیا بھگوان رام صرف ہندووں کے بھگوان ہیں اور اس بات پر زور دیا کہ سبھی مذاہب کے لوگوں کو ملک میں عزت کے ساتھ جینے کا مساوی حق ملنا چاہئے۔

      عبداللہ نے عام آدمی پارٹی کے زیر اہتمام منعقد اپوزیشن کی مہا ریلی میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدر امت شاہ کو آئندہ لوک سبھا انتخابات میں شکست دی جانی چاہئے کیونکہ وہ جمہوریت اور آئینی اقدار کے لئے ’ خطرہ‘ ہیں۔

      جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’’ جب تک ہمارے اپنے دل صاف نہیں ہوتے ہم انہیں آسانی سے ہٹا نہیں سکتے۔ اگر ملک کو بچانا چاہتے ہیں تو ہمیں پہلے قربانی دینے کی ضرورت ہے۔ اور ایسا ملک کے لئے کرو نہ کہ کرسی کے لئے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’’ آج ہم مذہبی بنیاد پر ہندووں اور مسلمانوں کے طور پر بنٹے ہوئے ہیں۔ میں ہندووں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا رام صرف آپ کے رام ہیں؟
      First published: