اپنا ضلع منتخب کریں۔

    نوئیڈا کے جارچا میں مبینہ ذبیحہ معاملہ میں باپ بیٹے پر حملہ، ایک ہلاک

    گریٹر نوئیڈا۔ اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے گریٹر نوئیڈا میں مبینہ ذبیحہ کے معاملہ نے کشیدگی کی شکل اختیار کر لی۔

    گریٹر نوئیڈا۔ اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے گریٹر نوئیڈا میں مبینہ ذبیحہ کے معاملہ نے کشیدگی کی شکل اختیار کر لی۔

    گریٹر نوئیڈا۔ اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے گریٹر نوئیڈا میں مبینہ ذبیحہ کے معاملہ نے کشیدگی کی شکل اختیار کر لی۔

    • News18
    • Last Updated :
    • Share this:
      گریٹر نوئیڈا۔ اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے گریٹر نوئیڈا میں مبینہ ذبیحہ کے معاملہ نے کشیدگی کی شکل اختیار کر لی۔ جارچا کوتوالی علاقہ کے بساہڑا گاوں میں اس مبینہ ذبیحہ کی مخالفت کر رہے لوگوں نے باپ اور اس کے بیٹے پر ممنوعہ جانور کو ذبح کرنے کا الزام لگا کر ان دونوں کی جم کر پٹائی کر دی جس سے باپ کی موت ہو گئی جبکہ بیٹے کی حالت نازک ہے۔

      ذرائع کے مطابق، اخلاق اور اس کے بیٹے دانش پر مبینہ ذبیحہ کا الزام لگا کر رات میں درجن بھر افراد ان کے گھر میں زبردستی گھس گئے اور ان کی اندھادھند پٹائی کر دی۔ مخالفین کا الزام تھا کہ ان لوگوں نے ممنوعہ جانور کو ذبح کیا ہے اور پھر اس کے چمڑے وغیرہ ایک پیکٹ میں رکھ کر باہر پھینک دیا۔

      زخمی باپ اور بیٹے کو نوئیڈا کے کیلاش اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں کل صبح باپ کی موت ہو گئی جبکہ بیٹے کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ اس معاملہ میں روپیندر، دھیرج، شیو اوم اور وویک سمیت دس لوگوں کو نامزد کرتے ہوئے متوفی کے اہل خانہ نے معاملہ درج کرایا ہے۔ پولیس نے چھ لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

      اطراف کے علاقوں میں بڑی تعداد میں پولیس اور پی اے سی تعینات کر دی گئی ہے۔ صورت حال پر نظر رکھنے کے لئے پولیس اور انتظامیہ کے افسران جائے حادثہ پر موجود ہیں۔
      First published: