اپنا ضلع منتخب کریں۔

    نوٹ بندی کا عتاب : بیٹی کی شادی کے لئے نہیں ملا کیش، صدمے سے باپ کی موت

    فائل فوٹو

    فائل فوٹو

    فتح پور۔ نوٹ بندی کے مدنظر پیر کو پوسٹ آفس سے کیش نہ ملنے پر ایک بے بس باپ کو دل کا دورہ پڑا اور اس کی موت ہو گئی۔

    • News18.com
    • Last Updated :
    • Share this:
      فتح پور۔ نوٹ بندی کے مدنظر پیر کو پوسٹ آفس سے کیش نہ ملنے پر ایک بے بس باپ کو دل کا دورہ پڑا اور اس کی موت ہو گئی۔ شادی کے گھر میں خوشی کے بجائے ماتم کا ماحول چھا گیا۔ بیٹی کو رخصت کرنے سے پہلے ہی باپ دنیا سے رخصت ہو گیا۔ بیٹی کا رو رو کر برا حال ہے۔ وہ باپ کی موت کی ذمہ دار خود مان رہی ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ پوسٹ آفس کی بدنظمی کی وجہ سے بیٹی کی شادی کے لئے کئی دن تک لائن میں لگنے کے بعد بھی جب کیش نہ ملا تو باپ کو گہرا صدمہ پہنچا۔

      ملوا تھانہ علاقے کے چھتواپور گاؤں کے رہائشی چننا کے 40 سال بیٹے شیام سندر کی بیٹی سنگیتا کی شادی 18 دسمبر کو ہونی ہے۔ شادی کے لئے شیام سندر ایک ہفتے سے کیش لینے کے لئے گاؤں سے صدر دفتر واقع پوسٹ آفس کے چکر کاٹ رہا تھا۔ ہر دن صبح سے شام تک لائن میں لگنے کے بعد بھی پوسٹ آفس کی بدنظمی کے چلتے اسے کیش نہیں مل پا رہا تھا۔

      شیام سندر سوچتا رہا کہ اگر شادی کی تاریخ سے پہلے اسے کیش نہ ملا تو کیا ہوگا۔ اسی ادھیڑ بن میں اسے گہرا صدمہ پہنچا۔ لواحقین اسے ضلع ہسپتال لانے لگے، لیکن راستے میں ہی اس نے دم توڑ دیا۔ ہسپتال آنے پر ایمرجنسی میں ڈاکٹر نے ان کی نبض پکڑ کر مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔
      First published: