ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

نابالغ بچی کا بیٹے نے کیا ریپ و قتل، باپ نے بیٹے کے ساتھ مل کر جو کیا جان کر اڑ جائیں گے ہوش

دونوں پر الزام ہے کہ انہوں نے بچی کا ریپ کرکے قتل کر دیا تھا۔ بچی کے اہل خانہ نے پیر کو دونوں ملزموں کو ان کے حوالے کئے جانے کو لیکر سڑک پر جام کردیا تھا۔

  • Share this:
نابالغ بچی کا بیٹے نے کیا ریپ و قتل، باپ نے بیٹے کے ساتھ مل کر جو کیا جان کر اڑ جائیں گے ہوش
علامتی تصویر

دہلی کے نہال وہار میں ایک پارک میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب 7 سال کی بچی کی لاش ملی۔ لاش ملنے کے بعد پولیس نے 21 سال کے ایک لڑکے اور اس کے والد کو گرفتار کیا ہے۔ دونوں پر الزام ہے کہ انہوں نے بچی کا ریپ کرکے قتل کر دیا تھا۔ بچی کے اہل خانہ نے پیر کو دونوں ملزموں کو ان کے حوالے کئے جانے کو لیکر سڑک پر جام کردیا تھا۔


ٹائمس آف انڈیا میں چھپی خبر کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ملزم بیٹا راجیندر ایک پرائیویٹ  کلینک میں کام کرتا تھا۔ 2016 میں بھی 16 سال کی ایک لڑکی کے اغوا اور ریپ میں اس کی گرفتاری ہوئی تھی۔ تب بھی اس کے ساتھ اس کا باپ گرفتار ہواتھا۔


بتادیں کہ بچی سنیچر کی شام کو اپنی بہن کے ساتھ گلی کے باہر چاؤمن لینے گئی تھی۔ وہاں دکان بند دیکھ کر دونوں واپس لوٹ رہی تھیں۔ وہیں انہیں راستے میں ملزم راجیندر نے روک لیا۔ الزام ہے کہ اس نے بچی کی بہن کو وہاں سے جانے کیلئے کہہ دیا اور بچی کو چوتھی منزل پر بنے اپنے کمرے میں لے گیا۔ جہاں اس نے اس کا ریپ کیا۔


جب بچی درد سے چلانے لگی تو ملزم نے بچی کا گلا نائلان کی رسی سے گھونٹ دیا۔ اسی وقت اس کا باپ وہاں آگیا جس نے سب کچھ دیکھ لیا۔ اس کے بعد انہوں نے اس کی لاش کو ڈی ڈی اے پلاٹ پر پھینکنے کا منصوبہ بنایا۔ دونوں ملزموں نے بچی کے ہاتھ۔پاؤں باندھ کر اسے کپڑے کے بیگ میں بھر دیا اور بیگ کو اسکوٹی سے لے جاکر جھاڑیوں میں پھینک دیا۔ اس کے بعد ملزم راجیندر بچنے کیلئے اپنے دوست کے گھر میں چھپ گیا۔

بچی کی دوسرے دن پارک میں لاش ملی۔ بچی کے ہاتھ۔پاؤں رسی سے بندھے ہوئے تھے اور اس کے منھ پر چوٹ کے نشان ملے۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ سنیچر کو انہوں نے بچی کی گمشدگی کے بعد اس کی تلاش شروع کی اور پولیس تھانے میں جانکاری دی لیکن پولیس نے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔ رات بھر اہل خانہ بچی کو ڈھونڈنے میں لگے رہے۔ اتوار کی صبح ایک پارک میں بچی کی لاش پائی گئی۔ اہل خانہ کاالزام کے بعد پولیس افسران نے صفائی دی کہ بچی کی کی گمشدگی درج کر لی گئی تھی۔
First published: Feb 12, 2019 06:04 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading