ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

تین طلاق کے خلاف آواز بلند کرنے والی ندا خان کے خلاف فتوی جاری ، اسلام سے خارج

تین طلاق کے خلاف آواز بلند کرنے والی ندا خان کے خلاف فتوی جاری کیا گیا ہے ۔ درگاہ اعلی حضرت کے دار الافتا سے ندا خان کے خلاف فتوی جاری کیا گیا ہے ۔

  • Share this:
تین طلاق کے خلاف آواز بلند کرنے والی ندا خان کے خلاف فتوی جاری ، اسلام سے خارج
ندا خان ۔ فوٹو : نیوز 18 ۔

تین طلاق کے خلاف آواز بلند کرنے والی ندا خان کے خلاف فتوی جاری کیا گیا ہے ۔ درگاہ اعلی حضرت کے دار الافتا سے ندا خان کے خلاف فتوی جاری کیا گیا ہے ۔ فتوی میں ندا خان کو اسلام سے خارج کردیا گیا ہے۔ یہی نہیں ندا کا حقہ پانی بھی بند کرکے واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اس سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا بھی حقہ پانی بند کردیا جائے گا۔

فتوی کے مطابق ندا خان کے بیمار پڑنے پر اس کو اب کوئی دوا بھی نہیں دے سکے گا۔ یہی نہیں ندا خان کی موت کے بعد نماز جنازہ اور قبرستان میں تدفین پر بھی روک لگادی گئی ہے۔ خیال رہے کہ اس فتوی سے کچھ دنوں قبل ندا خان پر جان لیوا حملہ بھی کیا گیا تھا ۔

ادھر اس فتوی پر ندا خان نے کہا کہ ملک میں دو عدالتیں ایک ساتھ نہیں چل سکتیں۔ ندا خان نے مزید کہا دراصل یہ لوگ اپنی سیاست چمکا رہے ہیں ، ان لوگوں نے حلالہ کے خلاف عرضی گزار کے خلاف تو آج تک کوئی فتوی جاری نہیں کیا ۔ ندا نے کہا کہ مجھے اسلام سے خارج کرنے والے یہ کون ہوتے ہیں، ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے ، یہاں دو عدالتیں ایک ساتھ نہیں چل سکتیں۔

First published: Jul 16, 2018 08:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading