نئی دہلی : دہلی کے پولیس کمشنر بی ایس بسی نے سنندا پشکر کی موت کو غیر فطری قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے بعد یہ کہا جا سکتا ہے کہ سنندا کی موت فطری نہیں بلکہ غیر فطری تھی۔ بسی کے مطابق ایمس کی رپورٹ دہلی پولیس کے پاس آ گئی ہے اور وہ رپورٹ دیکھنے کے بعد آگے کی کارروائی کریں گے۔
خیال رہے کہ ایف بی آئی کی رپورٹ میں کوئی ریڈیوایکٹو مادہ نہیں ملا تھا ، تاہم کچھ دیگر کیمیکل ملنے کی بات سامنے آئی تھی۔ وہیں اس پورے معاملے میں سنندا کے شوہر اور سابق مرکزی وزیر ششی تھرور سے دوبارہ پوچھ گچھ ہو سکتی ہے۔
سنندا پشکر موت کے معاملے میں وسرا نمونوں کو لے کر ایف بی آئی لیباریٹری کی رپورٹ پر دہلی پولیس کو میڈیکل بورڈ کا مشورہ مل گیا ہے۔ سنندا کانگریس ممبر پارلیمنٹ ششی تھرور کی بیوی تھیں۔ اس سے ان کی موت کی وجوہات کی شناخت ہوئی ہے۔ بسی نے کہا کہ سنندا کی موت فطری نہیں تھی۔
دہلی پولیس کمشنر بی ایس بسی نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ سنندا معاملے میں میڈیکل بورڈ کا مشورہ ملا ہے۔ بسی نے بتایا کہ خصوصی پولیس کمشنر (قانون اور نظام) دیپک مشرا پیش رفت کا جائزہ لے رہے تھے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔