میرٹھ ۔ دہلی اور این سی آر کے علاقے میں جہاں ڈینگو کا خطرہ ابھی مکمّل طور پر ختم نہیں ہوا ہے وہیں میرٹھ کے کستلا گاؤں کے لوگ ایک الگ طرح کے بخار کا شکار ہوکر اپنی جان گںوا رہے ہیں ۔ اس گاؤں میں گزشتہ ایک ماہ میں بخار کی وجہ سے ٣٣ سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں، وہیں محکمہ صحت کی جانب سے برتی جا رہی لاپرواہی سے گاؤں کے لوگوں میں خوف اور ناراضگی ہے۔
ڈینگو کی دہشت ابھی ختم بھی نہ ہوئی تھی کہ ریاست یو پی کےضلع میرٹھ کے کستلا گاؤں میں عجیب وغریب بخار کا شکار ہوکر یکے بعد دیگرے اموات کا سلسلہ شرو ع ہو گیا ہے ۔ اس گاؤں میں کوئی ایسا گھر نہیں جہاں ایک دو افراد بخار سے متاثر نہ ہوں۔
محکمہ صحت کی لاپرواہی سے گاؤں کے افراد نہ صرف بخار کے قہر سے خوفزدہ ہیں بلکہ بخار کو لیکر سرکاری عملے کی سست رفتاری سے ناراضگی کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔ وہیں گاؤں والوں کے احتجاج اور میڈیا کی پیش رفت کے بعد اب محکمہ صحت کے کان پر جوں رینگی ہے اور میڈیکل کیمپ منعقد کرکے طبّی سہولیات فراہم کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔