ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملے فلم ادا کار سنجے دت، فلم سازی پرہوئی بات چیت

فلم اداکار سنجے دت نے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سنجےدت نے مودی حکومت کے 4 سال کے کاموں کی کتاب وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو دی۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملے فلم ادا کار سنجے دت، فلم سازی پرہوئی بات چیت
فلم اداکار سنجے دت نے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سنجےدت نے مودی حکومت کے 4 سال کے کاموں کی کتاب وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو دی۔

لکھنو: ہفتہ کو فلم اداکار سنجے دت نے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے  ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سنجےدت نے مودی حکومت کے 4 سال کے کاموں کی کتاب وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو دی۔ واضح رہے کہ سنجے دت ان دنوں اپنی آنے والی فلم "پرستھانم" کی شوٹنگ کررہے ہیں۔ وہیں فلم سازی کو لے کر دونوں کے درمیان بات چیت ہوئی۔


واضح رہے کہ بی جے پی "سمپرک فار سمرتھن" (رابطہ برائے حمایت) کے ذریعہ وزیراعظم نریندر مودی کے چار سال کے مدت کار کو لوگوں تک پہنچا رہے ہیں۔ اس کے تحت بی جے پی امید کررہی ہے کہ پارٹی کو لوک سبھا الیکشن میں پہلے جیسی حمایت مل سکے۔


رابطہ سے حمایت کی راہ میں چل رہے بی جے پی کے سینئر لیڈر امت شاہ نے ممبئی میں کئی فلمی ہستیوں سے ملاقات کی تھی۔ اسی ضمن میں بی جے پی کو لوک سبھا میں جیت دلانے کے لئے وزیراعلیٰ یوگی بھی کسی طرح کی کوی کسر نہیں چھوڑنا چاہتے ہیں۔


فلم ادا کار سنجے دت ان دنوں اترپردیش میں ہیں۔ وہ لکھنو سے متصل بارہ بنکی میں اپنی آنے والی فلم "پرستھانم"  کے لئے شوٹنگ کررہے ہیں۔ اس فلم میں منیشا کوئرالا ان کی بیوی کے کردار میں نظر آئیں گی۔ اس فلم میں سنجے کے علاوہ جیکی شراف اور چنکی پانڈے بھی اہم کردار نبھا رہے ہیں۔

 

 
First published: Jun 09, 2018 12:00 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading