உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    انڈیا آف دی ائیر ایوارڈ میں جیٹلی نے کہا : سینسر بورڈ کے نظام میں جلد ہو گی بڑی تبدیلی

    نئی دہلی : وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ سینسر بورڈ کے موجودہ نظام سے وہ مطمئن نہیں ہیں اور جلد ہی حکومت اس میں بڑی تبدیلی کرے گی۔

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ سینسر بورڈ کے موجودہ نظام سے وہ مطمئن نہیں ہیں اور جلد ہی حکومت اس میں بڑی تبدیلی کرے گی۔ جیٹلی سی این این نیوز 18 کے خصوصی پروگرام انڈیا آف دی ائیر ایوارڈ تقریب میں ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔ فلم اڑتا پنجاب پر سینسر بورڈ کے رخ کو لے کر تنازع کے درمیان جیٹلی کا یہ بیان انتہائی اہم تصور کیا جا رہا ہے۔
      جیٹلی نے کہا کہ شیام بینیگل نے سینسر بورڈ میں تبدیلی کے لئے ایک بہت ہی تفصیلی رپورٹ دی ہے، جس پرغور کیا جارہا ہے۔ ہم جلد ہی سینسر بورڈ کے نظام میں وسیع تبدیلی لے کر آنے والے ہیں۔ جیٹلی نے اس موقع پر عدلیہ کے ساتھ حکومت کے وزراء کے حالیہ ٹکراؤ کو لے کر بھی سوالات کے جواب دیے۔
      جیٹلی نے کہا کہ عاملہ کا کام عاملہ کو ہی کرنا ہے، عدالت یہ کام نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ اگر عاملہ مناسب طریقے سے کام نہیں کر رہی ہے ، تو عدلیہ اس سے ایسا کرنے کو کہہ سکتی ہے ، لیکن عدلیہ خود وہ کام کرنا شروع نہیں کر سکتی۔
      مودی حکومت نے حال ہی میں دو سال پورے کئے ہیں۔ اس سوال پر کہ گزشتہ دو سال میں کیا بڑی تبدیلی مودی حکومت لانے میں کامیاب رہی، جیٹلی کا کہنا تھا کہ ہندوستان دوبارہ عالمی رڈار پر واپس آیا ہے۔ دنیا میں ہندوستان کی شبیہ بدلی ہے۔
      First published: