وزیرخزانہ رون جیٹلی کی اسپتال سے چھٹی، ٹوئٹ کے ذریعہ سب کا شکریہ ادا کیا
مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس ( ایمس) میں گردے کا ٹرانسپلانٹ کرانے کے 21 دن بعد آج گھر آ گئے۔ انہوں نے ڈاکٹروں اور اسپتال کے اہلکاروں اور تمام بہی خواہوں کے تئیں شکریہ ادا کیا۔
مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس ( ایمس) میں گردے کا ٹرانسپلانٹ کرانے کے 21 دن بعد آج گھر آ گئے۔ انہوں نے ڈاکٹروں اور اسپتال کے اہلکاروں اور تمام بہی خواہوں کے تئیں شکریہ ادا کیا۔
نئی دہلی: مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس ( ایمس) میں گردے کا ٹرانسپلانٹ کرانے کے 21 دن بعد آج گھر آ گئے۔ انہوں نے ڈاکٹروں اور اسپتال کے اہلکاروں اور تمام بہی خواہوں کے تئیں شکریہ ادا کیا۔
ارون جیٹلی کا آپریشن 14 مئی کو ہوا تھا۔ انہوں نے گھر لوٹنے کے بعد ٹوئٹر پر اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ "گھر واپس آکربہت خوش ہوں۔ ڈاکٹروں، نرسنگ افسروں اور پیرامیڈكس کا شکریہ ، جنہوں نے گزشتہ تین ہفتوں کے دوران دیکھ بھال کی۔ میں تمام بہی خواہوں، ساتھیوں اور دوستوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جنہوں نے میری صحتیابی کے لئے دعا کی"۔ ارون جیٹلی کو اتوار کے روز 13 مئی کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور پیر کو 14 مئی کو تقریباً 8 بجے آپریشن کیا گیا تھا۔ اسپتال نے ایک پریس ریلیز جاری کر کے بتایا تھا کہ جیٹلی کا آپریشن کامیاب رہا۔
Delighted to be back at Home. My gratitude to the Doctors, Nursing officers and the paramedics who looked after me for over the past three weeks. I wish to thank all well-wishers, colleagues and friends who were very concerned and continued to wish me for my recovery.
گردے کی بیماری میں مبتلا جیٹلی نے 6 اپریل کو ایک ٹوئٹ کے ذریعے اپنی بیماری کی تصدیق کی تھی۔ اس کے بعد سے ان کا مسلسل ڈائلیسیس کیا جا رہا تھا۔ اس سے پہلے وہ گزشتہ اپریل میں بھی گردے کے ٹرانسپلانٹ کے لئے ایمس میں داخل ہوئے تھے۔ اس وقت ڈونر سے ان کا گردہ میچ نہیں ہونے کی وجہ سے آپریشن ملتوی کرنا پڑا تھا۔ کئی سال پہلے ارون جیٹلی کے دل کا آپریشن بھی ہو چکا ہے۔ ذیابیطس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ان کا وزن بڑھ رہا تھا، اس کی تشخیص کے لئے ہی ان کی بیریئٹرك سرجری ہوئی تھی۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔