ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا : نوٹ بندی سے ملک امیر ہوا ، ساتھ دینے والوں کا شکریہ

نوٹ بندی کے بعد پرانے نوٹوں کو تبدیل کرنے کی میعاد ختم ہونے کے قریب ہے۔ مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے اس کی وجہ سے ملک کے امیر ہونے کی بات کہی ہے

  • Pradesh18
  • Last Updated: Dec 29, 2016 05:42 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا : نوٹ بندی سے ملک امیر ہوا ، ساتھ دینے والوں کا شکریہ
نوٹ بندی کے بعد پرانے نوٹوں کو تبدیل کرنے کی میعاد ختم ہونے کے قریب ہے۔ مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے اس کی وجہ سے ملک کے امیر ہونے کی بات کہی ہے

نئی دہلی : نوٹ بندی کے بعد پرانے نوٹوں کو تبدیل کرنے کی میعاد ختم ہونے کے قریب ہے۔ مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے اس کی وجہ سے ملک کے امیر ہونے کی بات کہی ہے۔ جمعرات کی شام انہوں نے اعداد و شمار کے ساتھ اس کی اطلاع دی اور ہم وطنوں کا شکریہ اداکہا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلہ میں ملک میں اس سال ربیع کی فصلوں کی پیداوار میں 6.3 فیصد کی برتری درج کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی سے ملک کو براہ راست اور بالواسطہ کافی فائدہ پہنچا ہے۔ ٹیکس جمع ہونے میں اضافہ ہوا ہے اور بینکوں نے اسے صاف طور پر دکھایا ہے۔

ارون جیٹلی نے کہا کہ تمام سیکٹروں میں بالواسطہ ٹیکس کلیکشن میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 30 نومبر تک بالواسطہ ٹیکس میں 26.2 فیصد کی برتری نظر آئی ۔ اس میں 43.5 فیصد ایکسائز ڈیوٹی، 25.7 فیصد سروس ٹیکس اور 5.6 فیصد کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ شامل ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ نئے نوٹوں کی سپلائی بھی تیزی سے ہو رہی ہے۔ نوٹ بندی کی وجہ سے کہیں سے کوئی بری خبر نہیں ہے۔ گزشتہ چھ ہفتوں میں حالات لگاتار بہتر ہوتے گئے ہیں۔ حالات جلد ہی معمول پر آنے کی طرف گامزن ہیں۔

First published: Dec 29, 2016 05:42 PM IST