ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

یس بینک کے صارفین کی جمع پونجی محفوظ: وزیر خزانہ

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے جمعہ کو کہا ہے کہ یس بینک کے سبھی صارفین کی جمع پونجی محفوظ ہے اور وہ مسلسل ریزرو بینک کے رابطہ میں ہیں۔

  • Share this:
یس بینک کے صارفین کی جمع پونجی محفوظ: وزیر خزانہ
وزیر خزانہ نرملا سیتا : فائل تصویر

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے جمعہ کو کہا ہے کہ یس بینک کے سبھی صارفین کی جمع پونجی محفوظ ہے اور وہ مسلسل ریزرو بینک کے رابطہ میں ہیں۔ نجی شعبہ کے اس بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹر کو ریزرو بینک نے منسوخ کردیا ہے اور بورڈ آف ڈائرکٹر کی جگہ پر ایڈمنسٹریٹر منتخب کیا گیا ہے۔حکومت نے کل دیر شام اس بینک سے روپے نکالنے کی حد مقرر کردی تھی جس کی وجہ سے صارفین کے درمیان اس بینک کے ڈوبنے کے شبہات پیدا ہوگئے۔

نرملا سیتا رمن نے یہاں پارلیمنٹ کے احاطے میں نامہ نگاروں سے کہا ہے کہ وہ سبھی صارفین کو اس بات کی یقین دہانی کراناچاہتی ہیں کہ ان کی رقم محفوظ ہے اور صارفین، بینک اور معیشت کو دھیان میں رکھتے ہوئے یہ اقدام کئے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ریزرو بینک کے گورنر نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ اس معاملے کو جلد ہی حل کرلیاجائے گا۔ حکومت اور ریزرو بینک دونوں اس معاملے پر نظر رکھ رہے ہیں۔ ریزرو بینک کے ساتھ وہ خود گزشتہ کچھ مہینوں سے اس بینک کی نگرانی کررہی تھیں اور جو اقدام کئے گئے ہیں وہ سبھی کے حق میں ہے۔

وزیرخزانہ نے کہا ہے کہ ہماری پہلی ترجیحات یہ یقین دہانی کرانا ہے کہ بینک کے صارفین 50 ہزار روپے نکالنے کے اہل ہوں۔

First published: Mar 06, 2020 05:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading