ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پوری دنیا میں معیشت کےشعبےمیں ہلچل کےباوجود ہندوستان کی معاشی حالت بہتر: نرملا سیتا رمن

نرملاسیتا رمن نےکہا ’تجارتی جنگ‘ کی وجہ سے کئی ممالک کی معاشی حالت غیرمستحکم ہے۔ ان سب حالات کے باوجود ہندوستان کی معیشت بہترحالت میں ہے۔ ہندوستان اب بھی سب سے تیزی سےآگے بڑھنے والی معیشت ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Aug 23, 2019 08:43 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پوری دنیا میں معیشت کےشعبےمیں ہلچل کےباوجود ہندوستان کی معاشی حالت بہتر: نرملا سیتا رمن
نرملاسیتا رمن نےکہا ’تجارتی جنگ‘ کی وجہ سے کئی ممالک کی معاشی حالت غیرمستحکم ہے۔ ان سب حالات کے باوجود ہندوستان کی معیشت بہترحالت میں ہے۔ ہندوستان اب بھی سب سے تیزی سےآگے بڑھنے والی معیشت ہے۔

نئی دہلی: معاشی حالت کےسلسلے میں حکومت پرہورہی تنقید کےدرمیان وزیرمالیات نرملا سیتا رمن نےآج کہا کہ دنیا بھرمیں معیشت کےشعبےمیں ہلچل کےباوجود ہندوستان کی معاشی حالت بہترہے۔ نرملا سیتا رمن نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ دنیا میں معاشی شعبے میں عدم استحکام کا ماحول ہے۔ ’تجارتی جنگ‘ کی وجہ سے کئی ممالک کی معاشی حالت غیر مستحکم ہے۔ ان سب حالات کے باوجود ہندوستان کی معیشت بہترحالت میں ہے۔ ہندوستان اب بھی سب سےتیزی سےآگے بڑھنے والی معیشت ہے۔


نرملاسیتا رمن نےکہا کہ چین، امریکہ اورجرمنی جیسے ممالک کےمقابلےمیں بھی ہماری ترقی کی شرح زیادہ ہے۔ حکومت کےایجنڈے میں معاشی اصلاحات سرفہرست ہیں اوران اصلاحات کا عمل 2014 سے مسلسل جاری ہے۔ ملک میں کاروبارکرنا آسان ہوا ہے۔ وزیر خزانہ نےکپیٹل مارکٹ میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنےکےلئےشیئروں کی منتقلی سے حاصل طویل اورمختصرمدتی سرمایہ فوائد پربڑھایا گیا چارج واپس لینےکا اعلان کیا۔

First published: Aug 23, 2019 08:42 PM IST