உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نوٹ بندی کے بعد فائنانشیل فراڈ میں اضافہ ، وزارت داخلہ نے بلائی میٹنگ

    اے این آئی

    اے این آئی

    سائبر سیکورٹی کو لے کر وزارت داخلہ نے ایک اہم میٹنگ بلائی ، جس میں داخلہ سکریٹری سمیت متعدد سینئر عہدیداروں نے شرکت کی ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : سائبر سیکورٹی کو لے کر وزارت داخلہ نے ایک اہم میٹنگ بلائی ، جس میں داخلہ سکریٹری سمیت متعدد سینئر عہدیداروں نے شرکت کی ۔ میٹنگ میں نوٹ بندی کے بعد کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ نوٹ بندی کے بعد فائنانشیل فراڈ کے واقعات میں کافی اضافہ ہوگیا ہے ۔ فائنانشیل فراڈ کو روکنے کیلئے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔
      وزرات داخلہ کی میٹنگ میں بتایا کہ گیا کہ سب سے زیادہ خطرہ آن لائن رقم بھیجنے کو لے کر ہے ۔ آن لائن لین دین کیلئے سب سے بڑا خطرہ بیرون ممالک بیٹھے ہیکرس ہیں ۔ ایسے میں مرکز کے ساتھ ساتھ سبھی ریاستی حکومتوں کو بھی سائبر سیکورٹی پر توجہ دینی ہوگی اور مالی دھوکہ دھڑی سے بچنے کی سمت میں موثر اقدامات کرنے ہوں گے۔
      میٹنگ میں ریاستوں کی پولیس ، سائبر سیکورٹی سیل اور تکنیک کو مضبوط بنانے اور مرکزی ایجنسیوں کے ساتھ ان کے بہتر تال میل کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔ اس کے ساتھ ہی ملک بھر میں فائنانشیل فراڈ کی شکایتوں پر روزانہ مانیٹرنگ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔
      First published: