ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جموں و کشمیر : شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں دوہوٹلوں پر جرمانہ عائد

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں واقع مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں جمعہ کے روز دو ہوٹلوں پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 03, 2017 09:02 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
جموں و کشمیر : شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں دوہوٹلوں پر جرمانہ عائد
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں واقع مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں جمعہ کے روز دو ہوٹلوں پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں واقع مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں جمعہ کے روز دو ہوٹلوں پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ایک سرکاری ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا ’ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بارہمولہ نے آج گلمرگ میں دومعروف ہوٹلوں پر وہاں آنے والے گاہکوں کو غیر معیاری خوردنی اشیاء فراہم کرنے کی پاداش میں 40ہزار اور20ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا‘۔

انہوں نے کہا ’آفیسران کی ایک ٹیم نے متعلقہ فوڈسیفٹی آفیسر کی قیادت میں ان دونوں ہوٹلوں کامعائنہ کیا جس دوران یہ پایا گیا کہ ان ہوٹلوں سے لوگوں کو غیر معیاری اورمضر رسان خوردنی اشیاء فراہم کی جارہی ہیں۔جس کے بعد یہ معاملہ اے ڈی سی کی نوٹس میں لایا گیا جنہوں نے ہوٹل مالکان پر جرمانہ عائد کیا‘۔

First published: Nov 03, 2017 09:02 PM IST