نئی دہلی : تغلق آباد سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی سهيرام پہلوان پر ایک نوجوان کی پٹائی کرنے کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ دہلی پولیس نے یوگیش ودھوڑي کی شکایت کی بنیاد پر معاملہ درج کیا ہے۔ یوگیش نے الزام لگایا ہے کہ رکن اسمبلی اور ان کے بھائی اور قریبی ساتھی للت اور سبھاش نے اس کی پٹائی کی ہے۔ یوگیش ودھوڑي نے کہا کہ اس نے 3 ماہ قبل ٹوٹی گلیوں کو بنوانے کے لئے سهيرام سے کہا تھا ، لیکن سهيرام نے کوئی جواب نہیں دیا۔ فنڈ کے بارے میں پوچھنے پر سهيرام نے اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ پولیس کے سینئر افسر نے کہا کہ تعزیرات ہند کی متعلقہ دفعات میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ عام آدمی پارٹی کے متعدد ممبران اسمبلی پر دہلی پولیس کارروائی کر چکی ہے۔ اسی کڑی میں نیا نام ہے سهيرام۔ اس سے پہلے ممبر اسمبلی امانت اللہ کو بھی دہلی پولیس دھمکی دینے کے معاملے میں گرفتار کر چکی ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔