ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جموں وکشمیر: بی جے پی کی انتخابی ریلی میں الٹا لٹکایا گیا ترنگا، ایف آئی آردرج

بی جے پی ممبراسمبلی راجیوجسروٹیا کی موجودگی میں ایک ریلی کے دوران قومی پرچم مبینہ طورپرالٹا لٹکانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: بی جے پی کی انتخابی ریلی میں الٹا لٹکایا گیا ترنگا، ایف آئی آردرج
جموں وکشمیرمیں بی جے پی پرترنگا کی توہین کئے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔



جموں وکشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں بی جے پی کے سینئر لیڈراورممبراسمبلی راجیو جسروٹیا کی طرف سے منعقد ایک ریلی کے دوران قومی پرچم مبینہ طورپرالٹا لگایا گیا، جس کے بعد اس معاملے میں ترنگے کی توہین کو لے کر ایف آئی آردرج کرائی گئی ہے۔


پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ قومی جھنڈے کی توہین مخالف قانون کی دفعہ -2 کے تحت جمعہ کو نامعلوم لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ افسرنے بتایا کہ ونود نجھاون نام کے ایک مقامی باشندہ نے الزام لگایا ہے کہ سابق وزیرجسروٹیا اوربی جے پی امیدوارراہل دیوشرما کی قیادت میں جمعرات کو ہوئی ریلی میں قومی پرچم  کی توہین کی گئی۔


بلدیاتی الیکشن کے لئے جمعرات کو وارڈ نمبر 19 سے نامزدگی داخل کرنے گئے شرما کے ساتھ کٹھوعہ اسمبلی حلقہ سے ممبراسمبلی جسروٹیا بھی تھے اورانہوں نے شیو نگرواقع اپنی رہائش گاہ سے ایک جلوس بھی نکالا تھا۔

شکایت کنندہ نے ایک ویڈیو کلپ پیش کی ہے، جس میں بی جے پی ممبراسمبلی کے پیچھے کھڑے شخص نے دوکلومیٹرسے زیادہ دوری تک نکالے گئے جلوس کے دوران الٹا ترنگا پکڑرکھا ہے۔ اپنی شکایت میں نجھاون نے کہا کہ یہ انتہائی سنگین مسئلہ ہے اوراس سے محب وطن شہریوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ افسر نے کہا کہ اس معاملے میں جانچ چل رہی ہے۔

First published: Sep 29, 2018 05:51 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading