مشہور شاعر منور رانا کے خلاف ایف آئی آر درج ، فرانس کے بہانے دہشت گردوں کی حمایت کا الزام
اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت کے بعد مشہور شاعر منور رانا کے خلاف لکھنو کے حضرت گنج تھانہ میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Nov 02, 2020 03:07 PM IST

مشہور شاعر منورا رانا کے خلاف ایف آئی آر درج ، فرانس کے بہانے دہشت گردوں کی حمایت کا الزام
اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت کے بعد مشہور شاعر منور رانا کے خلاف لکھنو کے حضرت گنج تھانہ میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔ اس سے پہلے فرانس میں ہوئے ایک ٹیچر کے قتل کے واقعہ کو لے کر منور رانا نے کہا کہ پیغمبر محمد کا کارٹون بناکر اس کو قتل کیلئے مجبور کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ تنازع پیدا کرکے لوگوں کو اکسایا گیا ۔ رانا نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ کوئی اگر بھگوان رام کا متنازع کارٹون بنائے گا تو میں اس کا قتل کردوں گا ۔
مشہور شاعر منور رانا نے دلیل دیتے ہوئے کہا کہ اگر مذہب ماں کے جیسا ہے ، اگر کوئی آپ کی ماں کا یا مذہب کا برا کارٹون بناتا ہے یا گالی دیتا ہے تو وہ غصہ میں ایسا کرنے پر مجبور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو چڑھانے کیلئے ایسا کارٹون بنایا گیا ۔
قابل ذکر ہے کہ یہ پورا تنازع پیرس کے مضافاتی علاقہ میں ایک ٹیچر کے قتل کے بعد شروع ہوا ، جس نے پیغمبر اسلام کے کارٹون اپنے طلبہ کو دکھائے ۔ بعد میں اس کا سر کاٹ کر قتل کردیا گیا ۔ ٹیچر کے قتل کے بعد فرانس کے صدر کی جانب سے کئے گئے متنازع تبصرہ کو لے کر مسلم ممالک کے درمیان فرانس کے خلاف ماحول بنتا جارہا ہے ۔