ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اعظم خان کے خلاف ایف آئی آر درج، آر ایس ایس اور شیعہ مذہبی رہنما کو بدنام کرنے کا الزام

ضمیر نقوی کا الزام ہے کہ اعظم خان نے چار اگست 2014 سے 12 اگست 2014 تک مولانا جواد پر غلط الزام لگا کر لیٹر جاری کئے۔ ساتھ ہی آر ایس ایس کو بھی بدنام کیا تھا

  • Share this:
اعظم خان کے خلاف ایف آئی آر درج، آر ایس ایس اور شیعہ مذہبی رہنما کو بدنام کرنے کا الزام
اعظم خان: فائل فوٹو، فوٹو پی ٹی آئی۔

سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعظم خان کی مشکلیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ لکھنئو میں اعظم خان کے خلاف حضرت گنج کوتوالی میں رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔ ان پر شیعہ مذہبی رہنما مولانا کلب جواد کے خلاف بیان دینے اور ان کے وقار کو ٹھیس پہنچانے کے ساتھ آر ایس ایس کو بھی بدنام کرنے کا الزام ہے۔ علامہ ضمیر نقوی نے اعظم خان کے خلاف کیس درج کرایا ہے۔


پولیس سے ملی اطلاعات کے مطابق ضمیر نقوی نے پولیس میں دی گئی تحریر کی بنیاد پر تعزیرات ہند کی دفعہ 500 اور 505 کے تحت کیس درج کرایا ہے۔ بتا دیں کہ یہ معاملہ چار سال پہلے ایس پی حکومت کی مدت کار کے دوران کا ہے۔


ضمیر نقوی کا الزام ہے کہ اعظم خان نے چار اگست 2014 سے 12 اگست 2014 تک مولانا جواد پر غلط الزام لگا کر لیٹر جاری کئے۔ ساتھ ہی آر ایس ایس کو بھی بدنام کیا تھا۔ فی الحال پولیس کیس درج کر کے الزامات کی جانچ میں جٹ گئی ہے۔

First published: Feb 02, 2019 01:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading