دہلی میں بڑا حادثہ: نریلا کی چپل فیکٹری میں لگی زبردست آگ، 2 کی موت
یہ آگ نریلا انڈسٹریل ایریا کی صندل فیکٹری میں لگی ہے۔ اس حادثے میں دو لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کچھ لوگ اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔
یہ آگ نریلا انڈسٹریل ایریا کی صندل فیکٹری میں لگی ہے۔ اس حادثے میں دو لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کچھ لوگ اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔
نئی دہلی: دہلی کے نریلا صنعتی علاقے میں آج یعنی منگل کی صبح زبردست آگ لگ گئی۔ یہ آگ نریلا انڈسٹریل ایریا کی صندل فیکٹری میں لگی ہے۔ اس حادثے میں دو لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کچھ لوگ اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ اس آتشزدگی کے واقعہ میں کچھ لوگ جھلس گئے ہیں، جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جن کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ اس وقت آگ پر قابو پانے کے لیے تقریباً 10 فائر ٹینڈر موقع پر موجود ہیں۔ مرنے والوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ تاہم مہلوکین کی عمر 30 سے 35 کے درمیان بتائی جارہی ہے۔
فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق آگ صبح 9:35 بجے لگی۔ اس کے بعد فائر ٹینڈر کی 10 گاڑیاں موقع پر بھیجی گئیں۔ آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ آگ عمارت کی دوسری منزل پر لگی ہے۔ اس واقعے میں تین افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔