ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی کے پیراگڑھی کی بیٹری فیکٹری میں زبردست آتش زدگی، دھماکے سے عمارت کا ایک حصہ منہدم، کچھ لوگ پھنسے

آگ کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی 35 گاڑیاں جائے حادثے پر پہنچی ہیں۔ اس کے علاوہ این ڈی آر ایف کی ٹیم ریسکیو آپریشن میں جٹی ہے۔

  • Share this:

نئی دہلی۔ قومی دارالحکومت دہلی کے پیراگڑھی علاقے میں اوکایا بیٹری کے کارخانہ میں زبردست آگ لگ گئی ہے۔ آگ لگنے سے اندر رکھے کئی بیٹری میں دھماکہ ہو گیا۔ دھماکے کی وجہ سے عمارت کا کچھ حصہ منہدم ہو گیا جس سے اس کے نیچے کچھ لوگ دب گئے۔ اس کے علاوہ فائر بریگیڈ کے کچھ اہلکار بھی اس میں زخمی ہوئے ہیں۔ آگ کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی 35 گاڑیاں جائے حادثے پر پہنچی ہیں۔ اس کے علاوہ این ڈی آر ایف کی ٹیم ریسکیو آپریشن میں جٹی ہے۔ فی الحال، یہ دونوں ٹیمیں آگ پر قابو پانے میں لگی ہوئی ہیں۔




اطلاع کے مطابق، آگ جمعرات کی صبح 4 بج کر 23 منٹ پر لگی۔ آگ لگنے کی وجہوں کا فی الحال پتہ نہیں چل پایا ہے لیکن مانا جا رہا ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی ہے۔ فائر بریگیڈ کے اہلکار جب آگ کو بجھانے کا کام کر رہے تھے تبھی وہاں ہوئے دھماکے سے عمارت کا ایک حصہ اچانک مہندم ہو گیا جس سے کئی اہلکار زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں بھرتی کروایا گیا ہے۔

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے آگ میں پھنسے لوگوں کی سلامتی کے لئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ میں اس پر اپنی نظر بنائے ہوئے ہوں۔ فی الحال، فائر بریگیڈ کے اہلکار آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔

First published: Jan 02, 2020 11:53 AM IST