உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بوانا کی پٹاخہ فیکٹری میں زبردست آتشزدگی، 17افراد کی موت، کیجریوال نے دیا جانچ کا حکم

    معلومات کے مطابق، بوانا صنعتی علاقہ میں ہفتہ کو تین فیکٹریوں میں آگ لگ گئی۔

    معلومات کے مطابق، بوانا صنعتی علاقہ میں ہفتہ کو تین فیکٹریوں میں آگ لگ گئی۔

    نئی دہلی۔ قومی راجدھانی دہلی کے بوانا صنعتی علاقہ میں آج شام تین فیکٹریوں میں اچانک آگ لگ جانے سے 17لوگوں کی موت ہوگئی جن میں 10خواتین شامل ہیں۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی۔  قومی راجدھانی دہلی کے بوانا صنعتی علاقہ میں آج شام تین فیکٹریوں میں اچانک آگ لگ جانے سے 17لوگوں کی موت ہوگئی جن میں 10خواتین شامل ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے آگ لگنے کے واقعہ پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ مسٹر مودی نے ٹوئٹ کیا کہ میں مرنے والوں کے رشتہ داروں کے تئیں گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں ۔ میں حادثہ میں زخمی ہوئے لوگوں کے جلد صحت مند ہونے کی دعا کرتا ہوں۔


      دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے بھی اس واقعہ پر دکھ کا اظہا کرتے ہوئے معاملہ کی جانچ کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں راحت و بچاو کے کاموں پر پوری نظر رکھے ہوئے ہوں۔ روہنی کے ضلعی ڈپٹی پولیس کمشنر رجنیش گپتا نے بتایا کہ شام کو تقریباََ چھ بجے فیکٹریوں میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ ان میں سے ایک پٹاخہ فیکٹری میں آگ کی شدت سے اس بات کا اندازہ لگایاجا سکتا ہے کہ اس کی زد میں آکر 17مزدوروں کی موت ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ زیادہ تر اموات دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہیں۔


      پولیس ذرائع نے بتایا کہ پٹاخہ فیکٹری غیرقانونی طریقہ سے چل رہی تھی۔ پولیس نے دفعہ 285اور 304کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فیکٹری کے مالک کی شناخت کرلی گئی ہے اور اس سے پوچھ گچھ کرکے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ فی الحال آگ لگنے کے اسباب کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ پولیس معاملہ کی تفتیش کر رہی ہے۔


      First published: