پارلیمنٹ کی انیکسی بلڈنگ میں لگی آگ پر پایا گیا قابو، فی الحال کوئی جانی ومالی نقصان نہیں
اس سے پہلے پچھلے ہفتے جمعہ کو ساوتھ بلاک میں وزارت دفاع کے ایک کمرے میں آگ لگ گئی تھی لیکن آگ سے جان ومال کا کوئی نقصان نہیں ہوا تھا۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Aug 17, 2020 09:19 AM IST

پارلیمنٹ کی انیکسی بلڈنگ میں آتش زدگی، فی الحال کوئی جانی ومالی نقصان نہیں
نئی دہلی۔ پارلیمنٹ کی انیکسی بلڈنگ میں پیر کی صبح آگ لگ گئی۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، آگ انیکسی بلڈنگ (Parliament Annexe Building Fire) کی چھٹی منزل پر لگی ہے۔ حالانکہ، جائے حادثہ پر فورا پہنچیں فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں نے جلد ہی آگ پر قابو پا لیا۔ آگ سے کسی بھی طرح کے جان و مال کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے۔ حالانکہ، اصل وجوہات کیا ہیں، اس کی جانچ کی جائے گی۔
Delhi: Fire breaks out on the 6th floor of the Parliament Annexe Building. 5 fire tenders present at the spot. More details awaited.
— ANI (@ANI) August 17, 2020
بتا دیں کہ دنیا کی باقی پارلیمنٹ کے مقابلے میں ہندستان کا سنسد بھون ابھی بھی نیا ہے۔ نئی دہلی کے سنسد مارگ پر واقع یہ بھون آج سے 92 سال پہلے 1927 میں بنا تھا۔ موجودہ حکومت ہند اب اس باوقار بھون کی دوبارہ ترقی کے بارے میں سوچ رہی ہے۔