உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دہلی کے LNJP اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں لگی بھیانک آگ، فائر بریگئیڈ کی 10 گاڑیوں نے پایا قابو

    Youtube Video

    Delhi Fire News: معلومات کے مطابق پیر کی صبح ایل این جے پی اسپتال (LNJP Hospital) کے ایمرجنسی وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اس کے بعد اسپتال میں افراتفری مچ گئی۔

    • Share this:
      دارالحکومت دہلی کے ایل این جے پی اسپتال  (LNJP Hospital) کے ایمرجنسی وارڈ میں آگ لگنے کی خبر ملی ہے۔ ساتھ ہی آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے بعد کئی فائر بریگئیڈ  کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی ہیں جبکہ اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

      معلومات کے مطابق پیر کی صبح ایل این جے پی اسپتال  (LNJP Hospital) کے ایمرجنسی وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اس کے بعد اسپتال  میں افراتفری مچ گئی۔اس کے ساتھ ہی آگ کی وجہ سے مریض اور ان کے لواحقین گھبراتے ہوئے دیکھے گئے۔ تاہم آگ کے بارے میں معلومات فوری طور پر فائر ڈیپارٹمنٹ کو دی گئی۔



      اس کے بعد فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پالیا۔ ساتھ ہی اسپتال  انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے اور آگ لگنے کی وجہ تلاشی جا رہی ہے۔

      یہ خبر ابھی آئی ہے اور آپ اسے نیوز 18 پر پڑھ رہے ہیں۔ ہمیں معلومات ملتے ہی ہم اسے اپ ڈیٹ کر رہے ہیں۔ بہتر تجربے کے لیے آپ اس خبر کو ریفریش کرتے  رہیں ،تاکہ آپ کو تمام اپ ڈیٹس فوری طور پر مل سکیں۔ آپ ہمارے ساتھ جڑے رہیں اور ہر صحیح خبر حاصل کریں  سب سے پہلے صرف News18.com پر۔

       
      Published by:Sana Naeem
      First published: