உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کشمیری گیٹ میں سنٹرل بینک کی برانچ میں لگی آگ، جلد ہی اے ٹی ایم سے ملنے لگیں گےدو ہزار کے نوٹ

    حکومت نے آئندہ دو دنوں میں اے ٹی ایم مشین سے دو ہزار روپے کے نئے نوٹ ملنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے آج کہا کہ نظام میں کافی مقدار میں نقد رقم ہے اور پورے ملک میں سپلائی چینل کے ذریعے نقد رقم کی دستیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : حکومت نے آئندہ دو دنوں میں اے ٹی ایم مشین سے دو ہزار روپے کے نئے نوٹ ملنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے آج کہا کہ نظام میں کافی مقدار میں نقد رقم ہے اور پورے ملک میں سپلائی چینل کے ذریعے نقد رقم کی دستیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
      دریں اثنا سنٹرل بینک کی کشمیری گیٹ پرواقع شاخ میں آج شام آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق چار فائر بریگیڈ گاڑیوں کو آگ بجھانے کے کام میں لگایا گیا ہے۔ آگ لگنے کا واقعہ شام سوا چھ بجے کے قریب ہوا۔ حالانکہ اس سے جان و مال کے نقصان کی کوئی خبر اب تک نہیں ملی ہے۔ آخری خبریں ملنے تک فائر گاڑیاں آگ بجھانے کے کام میں لگی ہوئی تھیں ۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
      خیال رہے کہ پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے نوٹوں کا چلن بند کئے جانے کے بعد ان نوٹوں کو تبدیل کرنے کے لئے بینکوں پر پہنچی زبردست بھیڑ اور عام لوگوں کو ہو رہی مشکلات سے پیدا ہوئی صورت حال کا کل رات وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہوئی اعلی سطحی میٹنگ میں جائزہ لیا گیا۔
      اقتصادی امور کے سیکرٹری شکتی کانت داس نے کل دیر رات ہوئی اس ملاقات کے بارے میں آج یہاں نامہ نگاروں کو بتاتے ہوئے کہا کہ ایک دو دنوں میں اے ٹی ایم سے دو ہزار کے نئے نوٹ ملنے لگیں گے۔اے ٹی ایم کو تکنیکی طور پر اس کے لیے موزوں بنانے کے کام جاری ہے۔
      مسٹر شکتی کانت داس نے کہا کہ دیہی علاقوں میں نقد رقم کی فراہمی بڑھانے کے اقدامات کئے گئے ہیں اور مائیکرو اے ٹی ایم کے ذریعے ادائیگی کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بینکنگ کراسپونڈیٹوں کی نقد ی رکھنے کی حد بھی بڑھاکر 50 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔اس کے ساتھ ہی بینکنگ کراسپونڈینٹوں کو کئی بار نوٹ نکالنے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔
      انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی دیہی علاقوں میں واقع 1.3 لاکھ ڈاک خانوں میں بھی نقد رقم کی دستیابی بڑھائی گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو اے ٹی ایم تکنیکی طور پر دو ہزار روپے کے نئے نوٹ جاری کرنے کے قابل بنائے گئے ہیں ان ہی اے ٹی ایم سے ہی 2500 روپے ملیں گے۔
      First published: