உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دہلی: قرول باغ کے ایک ہوٹل میں بھیانک آگ، 17 افراد ہلاک، 2 لوگوں نے چوتھی منزل سے کود کر بچائی جان

    دہلی کے قرول باغ علاقہ کے ایک ہوٹل میں آگ لگ گئی ہے۔

    دہلی کے قرول باغ علاقہ کے ایک ہوٹل میں آگ لگ گئی ہے۔

    دہلی کے قرول باغ علاقہ کے ایک ہوٹل میں آگ لگ گئی ہے۔

    • Share this:
      دہلی کے قرول باغ علاقہ کے ایک ہوٹل میں منگل کی علی الصبح بھیانک آگ لگ گئی۔ اس آگ کی زد میں آنے سے اب تک 17 لوگوں کی موت ہو گئی ہے، وہیں چھ افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ ارپت نام کا یہ ہوٹل میٹرو کی پلر نمبر 90 کے پاس ہے۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم کے مطابق ہوٹل سے تقریبا 25 لوگوں کو باہر نکالا گیا ہے۔ آگ لگنے کے وقت ہوٹل میں 60 لوگ موجود تھے۔

      یہ آگ منگل کی صبح تقریبا 5 بجے لگی۔ آگ کو بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کی 25 گاڑیاں موقع پر پہنچ چکی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ جان بچانے کے لئے چوتھی منزل سے دو لوگ سڑک پر کود گئے۔ تمام زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

      مرنے والوں میں سے 13لوگوں کی لاشیں رام منوہر لوہیا اسپتال میں رکھی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ دو لوگوں کی لاشیں لیڈی ہارڈنگ اسپتال میں اور باقی دو لوگوں کی لاشیں بی ایل کپور اسپتال میں ہیں۔ زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے جن کا علاج چل رہا ہے۔



      ہوٹل کے اندر اب بھی متعدد لوگوں کے پھنسے ہونے کی خبر ہے۔ فائر بریگیڈ کا عملہ انہیں محفوظ طریقہ سے نکالنے کی کوشش کر رہا ہے۔

      یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ

       
      First published: