ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

فریدآباد: راجدھانی ایکسپریس میں لگی آگ، مسافروں میں مچی افراتفری

دہشت کی وجہ سےلوگوں میں افراتفری مچ گئی اوروہ ٹرین کےنیچےاترگئے۔ اسی درمیان 12 افسران اورسیکورٹی اہلکاربھی موقع پرپہنچ گئے، جس کےبعد آگ پرقابوپالیا گیا۔

  • Share this:
فریدآباد: راجدھانی ایکسپریس میں لگی آگ، مسافروں میں مچی افراتفری
راجدھانی ایکسپریس میں آتشزدگی

فریدآباد: نظام الدین سے چل رہی راجدھانی ایکسپریس کے پہیوں میں آگ لگنے کی اطلاع کے بعد ٹرین کو فریدآباد کے نیوٹاؤن ریلوے اسٹیشن پرروک دیا گیا ہے۔ دہشت کی وجہ سے لوگوں میں افراتفری مچ گئی اوروہ ٹرین کے نیچے اترگئے۔ اسی درمیان 12 افسران اور سیکورٹی اہلکاربھی موقع پرپہنچ گئے، جس کے بعد آگ پرقابو پالیا گیا اورپھرٹرین کو روانہ کردیا گیا۔


پولیس کے مطابق ایکسپریس دہلی کے حضرت نظام الدین اسٹیشن سے چلی تھی۔ اسی دوران ٹرین کے پہیوں میں آگ کی اطلاع ملی، جس کے بعد ٹرین کوروکا گیا۔ اسی درمیان سبھی افسران موقع پرپہنچے، اس کے بعد آگ پرقابوپایا گیا۔ پولیس کے مطابق بریک جام ہونے کے سبب پہیوں میں آگ لگ گئی تھی۔


راجدھانی ایکسپریس میں آتشزدگی کے بعد جانچ کرتے ہوئے افسران۔
راجدھانی ایکسپریس میں آتشزدگی کے بعد جانچ کرتے ہوئے افسران۔


ٹرین کو کیا گیا روانہ

حالانکہ آگ پرقابوپالیا گیا اورٹرین کو صحیح حالت میں ہونے کی تصدیق ہونے کے بعد روانہ کیا گیا۔ نیو ٹاؤن اسٹیشن سپرنٹنڈنٹ اجے کمارنے بتایا کہ ٹرین اپ لائن سے جارہی تھی۔ حادثہ کی وجہ سے تقریباً 20 منٹ تک ٹرین رکی رہی۔ آگ بجھانے کے بعد ٹرین کومتھرا کی طرف روانہ کیا گیا۔
First published: Dec 03, 2019 07:36 PM IST