ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی: شادی میں چلی گولی اور سیدھے اسٹیج پر کھڑی دلہن کے جا لگی، مچی افراتفری

دہلی کے شکرپور علاقہ میں شادی کے دوران گولی چلنے کا معاملہ سامنے آیا ہے

  • Share this:
دہلی: شادی میں چلی گولی اور سیدھے اسٹیج پر کھڑی دلہن کے جا لگی، مچی افراتفری
فائرنگ میں زخمی ہوئی دلہن

دہلی کے شکرپور علاقہ میں شادی کے دوران گولی چلنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جمعرات کے روز دیر رات جیسے ہی دولہا- دلہن اسٹیج پر چڑھے۔ تبھی کسی شخص نے خوشی میں فائرنگ کر دی اور گولی دلہن کے پیر میں جا لگی۔ گولی لگتے ہی دلہن اسٹیج پر زرو سے گر گئی۔

اس حادثہ کے بعد شادی میں افراتفری مچ گئی۔ دلہن کو فورا اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ 19 سالہ دلہن پوجا کی شادی کا پروگرام شکرپور میں چل رہا تھا۔ رات میں 12 بجے کے بعد جیسے ہی دولہا اور دلہن اسٹیج پر لائے گئے۔


تبھی شادی کی خوشی میں کسی نے گولی چلا دی جو سیدھے دلہن کے جا لگی۔ دہلی پولیس نے گولی چلانے والے کی شناخت کر لی ہے اور آئی پی سی کی دفعہ 326  اور آرمس ایکٹ 25 کے تحت معاملہ درج کر لیا ہے۔ خبر کےمطابق دلہن کی حالت اب بہتر ہے۔


First published: Jan 18, 2019 09:51 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading