ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

یوپی : بجٹ اجلاس کا ہنگامہ خیز آغاز ، اپوزیشن کا کملیش تیواری کو پھانسی دینے کا مطالبہ

لکھنؤ : یوپی اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج سے شروع ہوگیا ہے ۔ تاہم پہلے دن اپوزیشن نے جم کر ہنگامہ آرائی کی ۔ اپوزیشن نے گورنر کو خطبہ بھی نہیں دینے دیا۔ اپوزیشن پوسٹر لے کر اسمبلی پہنچے اور جیسے ہی گورنر نے خطبہ شروع کیا ، تو وہ پوسٹر لہرانے لگے۔ اپوزیشن گنا کسان، لا اینڈ آرڈر اور کملیش تیواری کے معاملے پر ہنگامہ آرائی کررہے تھے۔

  • News18
  • Last Updated: Jan 29, 2016 12:42 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
یوپی : بجٹ اجلاس کا ہنگامہ خیز آغاز ، اپوزیشن کا کملیش تیواری کو پھانسی دینے کا مطالبہ
لکھنؤ : یوپی اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج سے شروع ہوگیا ہے ۔ تاہم پہلے دن اپوزیشن نے جم کر ہنگامہ آرائی کی ۔ اپوزیشن نے گورنر کو خطبہ بھی نہیں دینے دیا۔ اپوزیشن پوسٹر لے کر اسمبلی پہنچے اور جیسے ہی گورنر نے خطبہ شروع کیا ، تو وہ پوسٹر لہرانے لگے۔ اپوزیشن گنا کسان، لا اینڈ آرڈر اور کملیش تیواری کے معاملے پر ہنگامہ آرائی کررہے تھے۔

لکھنؤ : یوپی اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج سے شروع ہوگیا ہے ۔ تاہم پہلے دن اپوزیشن نے جم کر ہنگامہ آرائی کی ۔ اپوزیشن نے گورنر کو خطبہ بھی نہیں دینے دیا۔ اپوزیشن پوسٹر لے کر اسمبلی پہنچے اور جیسے ہی گورنر نے خطبہ شروع کیا ، تو وہ پوسٹر لہرانے لگے۔ اپوزیشن گنا کسان، لا اینڈ آرڈر اور کملیش تیواری کے معاملے پر ہنگامہ آرائی کررہے تھے۔


اپوزیشن کا مطالبہ تھا کہ پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کرنے والے کملیش تیواری کو پھانسی دی جائے۔ ہنگامہ کرنے والوں میں کانگریس اور بی ایس پی کے اراکین اسمبلی شامل تھے ، تاہم بی جے پی کے اراکین اسمبلی اس سے دور تھے۔ خیال رہے کہ کملیش تیواری نے چند ماہ قبل پیغمبر اسلام کی شان میں متنازع بات کہی تھی، جس کے بعد پولیس نے تیواری کو گرفتار کر لیا تھا۔


اس سے قبل اکھلیش حکومت نے گورنر کے خطاب کو لے کر نئی گائڈلائن ماننے سے انکار کر دیا تھا۔ حکومت نے کہا تھا کہ وہ گاجے باجے کے ساتھ گورنر کا استقبال نہیں کرے گی۔ خیال رہے کہ اس مسئلے پر کل جماعتی میٹنگ میں بی جے پی کے علاوہ تمام جماعتوں نے نئے پروٹوکول کی مخالفت کی تھی۔ بی جے پی کے علاوہ تمام جماعتوں نے یہ طے کیا تھا کہ گورنر کے لئے اب تک جو پروٹوکول اپنایا جاتا رہا ہے، اس اسمبلی سیشن میں بھی وہی اپنایا جائے گا۔

First published: Jan 29, 2016 12:42 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading