ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جموں وکشمیرمیں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ پیرکو، کشمیرفوجی چھاونی میں تبدیل

پولنگ کا عمل صبح 7 بجے شروع ہوکر شام کے 4 بجے تک جاری رہے گا۔ سبھی چار مرحلوں میں ڈالے جانے والے ووٹوں کی گنتی 20 اکتوبرکو ہوگی۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 07, 2018 02:05 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
جموں وکشمیرمیں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ پیرکو، کشمیرفوجی چھاونی میں تبدیل
واضح رہے کہ جموں کشمیر کودو یونین ٹریٹریز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ اکتیس اکتوبر سےنافذ ہوگا۔

سری نگر: جموں وکشمیرمیں انتظامیہ کے مطابق چار مرحلوں پرمشتمل بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ کے لئے سیکورٹی سمیت دیگرتمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ 8 اکتوبر (پیر) کو پہلے مرحلے میں میونسپل کارپوریشنوں، کونسلوں اورکمیٹیوں کے 422 حلقوں میں پولنگ ہونی ہے۔


پولنگ کا عمل صبح 7 بجے شروع ہوکر شام کے 4 بجے تک جاری رہے گا۔ سبھی چار مرحلوں میں ڈالے جانے والے ووٹوں کی گنتی 20 اکتوبرکو ہوگی۔ صوبہ جموں میں جہاں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے زبردست جوش وخروش دیکھنے میں آرہا ہے، وہیں وادی کشمیرمیں لوگ ان انتخابات سے بھاگتے ہوئے اورلاتعلق نظرآرہے ہیں۔


وادی میں بلدیاتی انتخابات کے لئے قائم سبھی پولنگ مراکزکو حساس یا حساس ترین قراردیا گیا ہے۔ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے رائے دہندگان کو لبھانے کے لئے گذشتہ دو ہفتوں سے جاری انتخابی مہم ہفتہ کی شام کو اپنے اختتام پرپہنچی، جہاں جموں میں انتخابی امیدواروں نے رائے دہندگان کو لبھانے کا ہرطریقہ استعمال کیا۔ وہیں وادی میں انتخابی میدان میں شامل امیدوارنہ توروڑشوزاورنہ کھلے میدانوں میں انتخابی جلسوں کا انعقاد کرسکے۔


یہ بھی پڑھیں:    فوج نے کہا "کشمیروادی میں 300 دہشت گرد سرگرم اور250 دراندازی کی کوشش میں ہیں"۔

وادی میں بیشتر لوگ اس قدران انتخابات سے لاتعلق ہیں کہ انہیں معلوم ہی نہیں ان کے حلقوں سے کون لوگ انتخابات لڑھ رہے ہیں۔ انتخابی امیدواروں نے مبینہ طورپرہائی سیکورٹی زون والے علاقوں میں واقع سرکاری عمارتوں میں پناہ لے رکھی ہے۔ ذرائع نے بتایا ’جہاں انتخابی مہم کے دوران لوگ انتخابات سےلاتعلق نظرآرہے ہیں، وہیں سیاسی جماعتوں اورامیدواروں نے رائے دہندگان کو لبھانے کی سرگرمیاں اپنے پارٹی دفاتر، ڈاک بنگلوں اوردیگرسرکاری ہالوں کی چاردیواریوں تک ہی محدود رکھیں‘۔

یہ بھی پڑھیں:     جموں و کشمیر بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی نے سابق دہشت گرد کو دیا ٹکٹ

یہ بھی پڑھیں:          جموں وکشمیرمیں محض دکھاوے کیلئے الیکشن کا انعقاد جمہوریت پرکاری ضرب: نیشنل کانفرنس کا سنگین الزام

یہ بھی پڑھیں:      جموں وکشمیر: بلدیاتی وپنچایتی انتخابات کے لئے سول سوسائٹی نے سماجی بائیکاٹ کی کال دے دی
First published: Oct 07, 2018 02:04 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading