مدراس اور ممبئی سمیت 5 ریاستوں کے ہائی کورٹ کو ملے نئے چیف جسٹس، ایک 30 مئی کو ہوں گے ریٹائر
مدراس اور ممبئی سمیت 5 ریاستوں کے ہائی کورٹ کو ملے نئے چیف جسٹس
High Court Judge Appontment: جسٹس دھانوکا فی الحال بمبئی ہائی کورٹ کے جج ہیں۔ وہ 62 سال کے ہونے کے بعد 30 مئی کو ریٹائر ہو جائیں گے اور ان کی بطور چیف جسٹس مدت ملازمت چار دن کی ہوگی۔ پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے جسٹس آگسٹائن جارج مسیح کو راجستھان ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔
نئی دہلی: ہائی کورٹس کے چیف جسٹس کے طور پر جمعہ کو پانچ ججوں کو اعلی عہدوں پر فائز کیا گیا، جن میں سے ایک 30 مئی کو ریٹائر ہونے والے ہیں۔ مرکزی وزارت قانون میں محکمہ انصاف نے بامبے ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سنجے وجے کمار گنگاپور والا کو مدراس ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور جسٹس رمیش دیوکی نندن دھانوکا کو بمبئی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر مقرر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کی۔
وہیں پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے جج جسٹس مامی دنا ستیہ رتن شری رام چندر راؤ کو ہماچل پردیش ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنایا گیا ہے۔ کیرالہ ہائی کورٹ کے جسٹس ایس وینکٹنرائن بھٹی کو اسی ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔ جسٹس ایس ویدیہ ناتھن کو بدھ کو مدراس ہائی کورٹ کا قائم مقام چیف جسٹس مقرر کیا گیا تھا۔
جسٹس ٹی راجہ بدھ کی شام 62 سال کی عمر کو پہنچنے پر ریٹائر ہو گئے۔ وہ مدراس ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس بھی رہے۔ سپریم کورٹ کالجیم نے اپریل میں جسٹس گنگاپور والا کو مدراس ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی سفارش کی تھی۔ کالجیم نے بمبئی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے پر ترقی کے لیے جسٹس دھانوکا کے نام کی سفارش کی تھی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے جج 65 سال کی عمر میں ریٹائر ہوتے ہیں، وہیں ہائی کورٹ کے جج 62 سال کی عمر میں ریٹائر ہوتے ہیں۔ جسٹس گنگاپور والا مئی 2024 میں ریٹائر ہو جائیں گے۔
Published by:sibghatullah
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔