உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کولکاتا: کثیرمنزلہ عمارت کے سامنے دھماکہ، پانچ افراد زخمی

    علامتی تصویر۔

    علامتی تصویر۔

    دھماکہ کے بارے میں پتہ لگانے کے لئے ایک فورنسک ٹیم اورکھوجی کتوں کو جائے واردات پر بھیجا گیا ہے۔

    • Share this:
      کولکاتا کے شمالی اپ نگرعلاقے میں ایک کثیرمنزلہ عمارت کے سامنے منگل کی صبح ایک دھماکہ ہوا، جس میں پانچ لوگ زخمی ہوگئے۔ پولیس نے اس حادثے کی اطلاع دی۔ ایک پولیس افسرنے بتایا کہ دھماکے کا یہ حادثہ دم دم پولیس اسٹیشن علاقہ کے مصروف قاضی پارہ علاقہ میں گراونڈ فلورپرواقع پھل کی دوکان کے باہرہوا۔

      حادثہ صبح 9 بجے کا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو سرکاری آرجی کارمیڈیکل کالج اور اسپتال لے جایا گیا ہے۔ افسر نے بتایا کہ اس عمارت میں جنوبی دم دم میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین کا دفتربھی ہے۔

      پولیس نے بتایا کہ دھماکہ کے بارے میں پتہ لگانے کے لئے ایک فورنسک ٹیم اورکھوجی کتوں کوجائے واردات پر بھیجا گیا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ جلد از جلد دھماکے کا پتہ لگ جائے۔

      یہ بھی پڑھیں:                 مالیگاؤں بم دھماکہ معاملہ : کرنل پروہت کو جھٹکا، سپریم کورٹ کی عرضی مسترد

      یہ بھی پڑھیں:    حیدرآباد 2007 بم دھماکہ: دو قصورواروں کو سزائے موت، ایک کوعمرقید

      یہ بھی پڑھیں:            ممبئی بم دھماکوں کا ملزم خورشید عالم کا پڑوسی ملک نیپال میں گولی مار کرقتل
      First published: