உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Delhi:مورتی وسرجن کے دوران دلی میں بڑا حادثہ، یمنا میں ڈوبنے سے نوئیڈا کے پانچ نوجوانوں کی موت، نعشیں برآمد

    یمنا میں وسرجن کے دوران ڈوبنے سے پانچ نوجوانوں کی موت۔

    یمنا میں وسرجن کے دوران ڈوبنے سے پانچ نوجوانوں کی موت۔

    مورتی کو آگے وسرجن کرنے کے لئے گروپ سے چھ لڑکے یمنا میں آگے بڑھے۔ مورتی کو تو لڑکوں نے کھینچ کر نکال لیا، اس کے بعد سبھی آگے گہرے پانی کی جانب سے چلے گئے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Noida | Delhi | Mumbai | Surat | Kolkata [Calcutta]
    • Share this:
      نئی دہلی: جنوب مشرقی دہلی میں اتوار دوپہر کو ایک بڑا حادثہ ہوگیا۔ ڈی این ڈی پل کے پاس گریٹر نوئیڈا سے مورتی وسرجن کرنے اائے پانچ لڑکے یمنا میں ڈوب گئے۔ خبر ملتے ہی ضلع میں ہنگامہ مچ گیا۔ پولیس کے علاوہ فائر بریگیڈ، غوطہ خور موقع پر پہنچے۔ بعد میں راحت رسانی کام شروع کیا گیا۔ شام ہوتے ہوتے بچاو ٹیم نے ایک ایک کرکے سبھی پانچوں لڑکوں کی نعشیں یمنا سے برآمد کرلی ہے۔ سبھی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے صفدرجنگ اسپتال بھیج دئیے گئے ہیں۔

      لاشوں کو صفدر جنگ اسپتال کے مردہ خانہ میں محفوظ رکھا گیا ہے۔ تمام مرنے والے گریٹر نوئیڈا کے گاؤں سالار پور کے رہنے والے تھے۔ ان میں دو سگے بھائیوں کے بھی ڈوبنے سے موت ہوئی ہے۔ ابتدائی طور پر، اطلاع نوئیڈا پولیس کو جانے سے ریسکیو کام میں تاخیر ہوئی ۔ جامعہ نگر پولس تھانہ معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

      جنوب مشرقی ضلع پولیس عہدیداروں کے مطابق مہلوکین کی شناخت گریٹر نوئیڈا کے سالارپور گاوںکے رہائشی انکیت(20) ولد راجندر، لکی (16) ولد راجندر، للت(17) ولد ہری کشور، بیرو(19) ولد رامناتھ اور ریتوراج عرف شانو(20) ولد منا شریواستور کے طو رپر ہوئی ہے۔ دہلی پولیس نے دوپہر میں حادثے کی اطلاع ان کے افراد خاندان کو دے دی تھی۔ اس کے بعد گاوں میں صف ماتم بچھ گئی۔

      سینئر پولیس حکام کے مطابق یہ حادثہ ڈی این ڈی یمنا پل کے نیچے دوپہر ایک بجے کے قریب پیش آیا۔ سالار پور گاؤں سے تقریباً 18 لوگوں کا ایک گروپ بھگوان کرشن کی مورتی لے کر یہاں آیا تھا۔ عقیدت مند ناچتے گاتے مورتی کا وسرجن کر رہے تھے۔ اچانک مورتی پانی میں پھنس گئی۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Telangana:تلنگانہ میں کانگریس کو جھٹکا،پارٹی کے ایک اورسینئرلیڈر ایم اے خان نے دیا استعفیٰ

      یہ بھی پڑھیں:
      Supertech Twin Tower: نوئیڈا میں 3700 کلو بارود سے 800 کروڑ کا ’ٹوئن ٹاور دھماکہ...

      مورتی کو آگے وسرجن کرنے کے لئے گروپ سے چھ لڑکے یمنا میں آگے بڑھے۔ مورتی کو تو لڑکوں نے کھینچ کر نکال لیا، اس کے بعد سبھی آگے گہرے پانی کی جانب سے چلے گئے۔ اچانک یمنا کے گہرائی میں جا کر لڑکے ڈوبنے لگے۔ شور شرابہ ہوا تو کسی طرح ایک لڑکے کو باہر نکال لیا گیا، جب کہ پانچ لڑکے یمنا میں گہرے پانی میں ڈوب کر بہہ گئے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: