یوپی میں دردناک حادثہ، آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک، مرنے والوں میں 4 بچے بھی شامل
یوپی میں دردناک حادثہ، آگ لگنے سے 5 افراد ہلاک، مرنے والوں میں 4 بچے بھی شامل
Fire Accident In UP: یوپی میں ہوئی اس واقعہ کے بعد سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے حادثے میں زخمیوں کو مناسب علاج فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
کشی نگر: بڑی خبر یوپی کے کشی نگر سے ہے جہاں اچانک آگ لگنے سے 6 گھر جل کر خاکستر ہو گئے۔ اس دردناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے چار بچوں سمیت پانچ افراد کے جاں بحق ہونے کی خبر ہے جب کہ تین افراد بری طرح زخمی ہیں۔ تمام زخمیوں کو تشویشناک حالت میں علاج کے لیے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
آتشزدگی کے اس واقعہ میں جہاں گھر میں رکھا لاکھوں مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا وہیں جان و مال کا بھی بھاری نقصان ہوا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی جس کے بعد بڑی مشکل سے آگ پر قابو پایا جا سکا۔ آگ لگنے کا یہ واقعہ رام کولا تھانہ کے مٹھیا گاؤں کی ہے۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس واقعہ کے بعد گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے بحق افراد کے روح کے سکون کی خواہش کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر اعلی یوگی نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال بھیجنے اور ضلع انتظامیہ کے افسران کو ان کے مناسب علاج کی ہدایت دی ہے اور ساتھ ہی زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی خواہش کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کو امدادی کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت دی ہے۔
Published by:sibghatullah
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔