گجرات: بوٹاڈ ٹاؤن میں پانچ نوعمر لڑکے جھیل میں ڈوب گئے، ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش پڑی مہنگی

تمام متاثرین ایک ہی علاقے کے رہائشی تھے۔

تمام متاثرین ایک ہی علاقے کے رہائشی تھے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کو تقریباً 4:30 بجے واقعہ کی اطلاع ملی۔ فائر بریگیڈ کے افسر کلدیپ سنگھ ڈوڈیا نے کہا کہ ایک ریسکیو ٹیم کو موقع پر پہنچایا گیا اور 45 منٹ کے ریسکیو آپریشن کے بعد پانچ لاشوں کو نکال لیا گیا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Gujarat, India
  • Share this:
    گجرات کے بوٹاڈ قصبے میں ہفتے کے روز پانچ نوعمر لڑکے ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش میں ایک جھیل میں ڈوب گئے۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ دو لڑکے دوپہر کے وقت کرشنا ساگر جھیل میں تیر رہے تھے جب وہ ڈوبنے لگے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کشور بلولیا نے کہا کہ موقع پر موجود تین دیگر لڑکوں نے دونوں کو بچانے کے لیے پانی میں چھلانگ لگائی لیکن وہ سبھی ڈوب گئے۔

    انہوں نے کہا کہ پولیس کو تقریباً 4:30 بجے واقعہ کی اطلاع ملی۔

    یہ بھی پڑھیں: 

    فائر بریگیڈ کے افسر کلدیپ سنگھ ڈوڈیا نے کہا کہ ایک ریسکیو ٹیم کو موقع پر پہنچایا گیا اور 45 منٹ کے ریسکیو آپریشن کے بعد پانچ لاشوں کو نکال لیا گیا۔

    پولیس نے مزید کہا کہ تمام متاثرین ایک ہی علاقے کے رہائشی تھے۔ جن کی عمریں 13 سے 17 سال کے درمیان ہیں۔
    Published by:Mohammad Rahman Pasha
    First published: