உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    New Year: سال 2022 میں ہندوستان میں ہوں گے یہ اہم کام! جس کا کرسکتے ہیں سبھی انتظار

    آزادی کے امرت مہوتسو کو سال 2022 میں بڑے پیمانے پر منایا جائے گا۔

    آزادی کے امرت مہوتسو کو سال 2022 میں بڑے پیمانے پر منایا جائے گا۔

    ہندوستان کے 75 سال اور یہاں کے لوگوں کی شاندار تاریخ، ثقافت اور کامیابیوں کو منانے کے لیے حکومت ہند کی جانب سے آزادی کا امرت مہوتسو (Azadi Ka Amrit Mahotsav) کو سال 2022 میں بڑے پیمانے پر منایا جائے گا۔ یہ میلہ 12 مارچ 2021 کو شروع ہوا تھا۔ جو 15 اگست 2022 کو (ہندوستان کے 75 ویں یوم آزادی سے 75 ہفتے پہلے) بڑے تزک و احتشام سے منایا جائے گا۔

    • Share this:
      ایک اور سال آیا اور چلا گیا۔ ہندوستان میں سال 2021 میں بھی عالمی وبا کورونا وائرس (Covid-19) کی وجہ سے کئی پروجیکٹوں میں تاخیر ہوئی، جس کی 2022 میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔ اس بات کی امید کی جارہی ہے کہ آنے والا سال یعنی 2022 ہندوستان سمیت پوری دنیا کے لیے بہتر اور محفوظ ہو۔

      یہاں کچھ بڑے واقعات اور پیش رفت پر ایک جھلک پیش ہے، جس کی ہندوستان 2022 میں توقع کرسکتا ہے:

      بڑے پیمانے پر جشن آزادی:

      ہندوستان کے 75 سال اور یہاں کے لوگوں کی شاندار تاریخ، ثقافت اور کامیابیوں کو منانے کے لیے حکومت ہند کی جانب سے آزادی کا امرت مہوتسو (Azadi Ka Amrit Mahotsav) کو سال 2022 میں بڑے پیمانے پر منایا جائے گا۔ یہ میلہ 12 مارچ 2021 کو شروع ہوا تھا۔ جو 15 اگست 2022 کو (ہندوستان کے 75 ویں یوم آزادی سے 75 ہفتے پہلے) بڑے تزک و احتشام سے منایا جائے گا۔ یہ 15 اگست 2023 تک جاری رہے گا۔ اس کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا تھا۔

      وزیر اعظم نے ان تقریبات کو ہندوستانی شہریوں کے نام وقف کیا، جنہوں نے ہندوستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ اس دوران حکومت کی اتما نیر بھر بھارت (Atmanirbhar Bharat) مہم کے ساتھ مل کر انرجائزنگ انڈیا 2.0 (Energising India 2.0) کے ویژن کو پورا کرنے میں مدد فراہم کی جائے۔ وزیر داخلہ امیت شاہ کی سربراہی میں ایک قومی کمیٹی قائم کی گئی تھی جو اس موقع کی مناسبت سے تقریبات منعقد کرے گی اور پچھلے کچھ سال میں ہندوستان کی سائنسی اور تکنیکی کامیابیوں کو اجاگر کرے گی۔ ہندوستانی وزارتوں کے محکمے بھی اس تہوار کو منانے کے لیے بہت سی سرگرمیاں کر رہے ہیں اور یہ سب 2022 تک جاری رہے گا۔

      صدارتی انتخابات:

      سال 2022 میں ہندوستانی صدارتی انتخابات بھی ہوں گے جو کہ ملک میں ہونے والے 17ویں صدارتی انتخابات ہوں گے۔ رام ناتھ کووند برسراقتدار ہیں اور توقع ہے کہ وہ جولائی 2022 تک عہدے پر رہیں گے۔ آئین ککے دفعہ 56(1) کے مطابق ہندوستان کا صدر پانچ سال کی مدت تک عہدے پر برقرار رہے گا۔ صدر کووند کی میعاد ختم ہونے کے نتیجے میں اس عہدہ کو پُر کرنے کے لیے انتخاب طے ہونے کی توقع ہے۔

      صدر کا انتخاب بالواسطہ طور پر ایک الیکٹورل کالج کے ذریعے کیا جاتا ہے جس میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے منتخب اراکین، 28 ریاستوں کی قانون ساز اسمبلیوں کے منتخب اراکین اور دہلی، پڈوچیری اور جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی قانون ساز اسمبلیوں کے منتخب اراکین شامل ہوتے ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ سال 2021 تک الیکٹورل کالج میں 776 ایم پیز اور 4,120 ایم ایل ایز شامل ہیں۔

      انسان کو خلا تک پہنچانے کا ہندوستانی عزم!

      حکومت نے کہا ہے کہ ہندوستان سال کے آخر تک انسانی خلائی پرواز کے پروگرام 'گگن یان' (Gaganyaan) سے پہلے 2022 میں بغیر پائلٹ کے دو مشن شروع کرے گا۔ خلائی محکمہ میں وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے کہا کہ وینس مشن کا منصوبہ 2022 کے لیے بھی ہے۔ عالمی وبا کورونا وائرس (Covid-19) کی وجہ سے کئی پروجیکٹوں میں تاخیر ہوئی ہے۔

      انہوں نے کہا کہ 2022 کے آغاز میں ممکنہ طور پر ہندوستان سال کے آخر تک گگن یان سے پہلے بغیر پائلٹ کے مشن شروع کرے گا، انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ روبوٹ بھی ہوں گے جن کا نام ’ویومیٹرا‘ (Vayumitra) رکھا گیا ہے۔ حکومت کے مطابق چندریان-3 کو مالی سال 2023-2022 کی دوسری سہ ماہی میں لانچ کرنے کا ہدف ہے۔
      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: