ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

خشک سالی کے بعد سیلاب کا قہر ، اتراکھنڈ میں 58 اور بہار میں 17 اموات ، آسام میں بھی حالات ناگفتہ بہ

اتراکھنڈ میں کئی جگہ بھاری بارش کی وجہ سے سڑکوں پر ملبہ آ گیا ، جس سے کیدار ناتھ اور بدری ناتھ یاترا پر گئے مسافر بھی متاثر ہو رہے ہیں ۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Jul 28, 2016 09:48 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
خشک سالی کے بعد سیلاب کا قہر ، اتراکھنڈ میں 58 اور بہار میں 17 اموات ، آسام میں بھی حالات ناگفتہ بہ
اتراکھنڈ میں کئی جگہ بھاری بارش کی وجہ سے سڑکوں پر ملبہ آ گیا ، جس سے کیدار ناتھ اور بدری ناتھ یاترا پر گئے مسافر بھی متاثر ہو رہے ہیں ۔

نئی دہلی : خشک سالی کے بعد اب سیلاب کا قہر تباہی لے کر آیا ہے ، جس کی وجہ سے اب تک درجنوں افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں ۔ سب سے زیادہ اموات اتراکھنڈ میں ہوئی ہیں ۔ علاوہ ازیں بہار اورآسام بھی بری طرح سے سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں ۔ اتراکھنڈ میں کئی جگہ بھاری بارش کی وجہ سے سڑکوں پر ملبہ آ گیا ، جس سے کیدار ناتھ اور بدری ناتھ یاترا پر گئے مسافر بھی متاثر ہو رہے ہیں ۔ یہاں سیلاب کی وجہ سے اب تک 58 لوگوں کی موت ہو گئی ہے ۔


وہیں ہریانہ کے يمنانگر میں پھنسے سات افراد کو فوج کی مدد سے بچالیا گیا ۔ نیپال میں بھاری بارش سے کوسی دریا بہار پر قہر بن کر ٹوٹ پڑی ہے ۔ اس علاوہ گنگا سمیت دیگر ندیاں بھی طغیانی پر ہیں ۔ پوری ریاست میں اب تک سیلاب سے 17 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ، جبکہ 17 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہیں ۔


پورنيا، کشن گنج، ارریہ، دربھنگہ، مدھے پورا، بھاگلپور، کٹیہار اور سپول سیلاب کی زد میں ہے ۔ کٹیہار میں راحت رسانی کے کام میں فوج مصروف ہے ۔ تقریبا 4 لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے ۔ 292 ریلیف کیمپ بنا کر ان کو وہاں پہنچایا جا رہا ہے ۔


Assam_2

اتر پردیش بھی سیلاب کی زد میں ہے ۔ کشی نگر علاقہ میں تو حالات اتنے خراب ہوگئے ہیں کہ مریضوں کو اسپتال لے جانے کے لئے کشتی کا سہارا لینا پڑ رہا ہے ۔ کشتی پر کسی طرح سے مریض کو اسپتال پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

Assam_1

آسام میں بھی سیلاب نے تباہ کن شکل اختیار کر لیا ہے اور 19 ضلع ڈوب ہو چکے ہیں ۔ ساتھ ہی برہمپتر اور اس کی معاون ندیوں میں طغیانی کی وجہ سے مزید علاقوں کے زیر آب ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ ریاست کے 2653 گاؤں ڈوب چکے ہیں اور 1570571 لوگ متاثر ہوئے ہیں ۔  127786 لوگ اپنے اپنے گھروں کو چھوڑ کر 322 ریلیف کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں  ۔

Assam
First published: Jul 28, 2016 09:48 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading