ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

خوش خبری! ٹرین میں کھانے۔ پینے کی چیزیں ملیں گی سستی، دیوالی سے پہلے ہو سکتا ہے فیصلہ

مانا جا رہا ہے کہ یکم نومبر سے شتابدی، دورنتو اور راجدھانی جیسی ٹرینوں سے اس پروجیکٹ کی شروعات ہو گی۔

  • Share this:
خوش خبری! ٹرین میں کھانے۔ پینے کی چیزیں ملیں گی سستی، دیوالی سے پہلے ہو سکتا ہے فیصلہ
غیر قانونی وینڈر ہو یا پھر ریلوے وینڈر، مسافروں کو ہمیشہ شکایت رہتی ہے کہ ان سے زیادہ پیسہ لیا جاتا ہے

ٹرین یا ریلوے اسٹیشن پر آپ کو سامان خریدنے کے لئے نقدی رقم لے کر نہیں چلنا پڑے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، جلد ہی تمام اسٹیشنوں اور ٹرینوں میں ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی کی جا سکے گی۔


ریلوے وینڈروں کو پی او ایس (پوائنٹ آف سیل) ہینڈ ہیلڈ مشین دینے کی تیاری کر رہا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ یکم نومبر سے شتابدی، دورنتو اور راجدھانی جیسی ٹرینوں سے اس پروجیکٹ کی شروعات ہو گی۔


آپ کو بتا دیں کہ غیر قانونی وینڈر ہو یا پھر ریلوے وینڈر، مسافروں کو ہمیشہ شکایت رہتی ہے کہ ان سے زیادہ پیسہ لیا جاتا ہے۔ پانی کی بوتل سے لے کر چائے تک کا زیادہ پیسہ وصول کیا جاتا ہے۔ اب مسافروں کو اس پریشانی سے نجات ملے گی۔ مسافر پی او ایس سے براہ راست طور پر ریلوے کھاتہ میں پیسہ جمع کر سکیں گے۔


rail food

اس لئے اٹھایا یہ قدم- ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق، دورنتو، شتابدی اور راجدھانی وغیرہ جیسی ٹرینوں میں مسافروں سے کھانے پینے کا چارج ٹکٹ کے ساتھ لیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی ٹرین میں مسافر پانی کی بوتل، چائے اور نمکین وغیرہ سامان بھی خریدتے ہیں، ان کا پیسہ وینڈروں کو نقد میں دینا پڑتا ہے۔ اس میں وینڈروں کے ذریعہ زیادہ چارج کرنے کی شکایتیں آتی رہتی ہیں۔ اس سے بچنے کے لئے ہی ریلوے وینڈروں کو پی او ایس مشین دے گا جس میں آپ کھانے پینے کی وہی قیمت دے سکیں گے جو ان کی اصل قیمت ہے۔
First published: Oct 29, 2018 11:57 AM IST