مہاراشٹر کے بلہارشاہ ریلوے اسٹیشن پر فٹ اوور برج کا کچھ حصہ گر گیا، 20 افراد سے زیادہ زخمی
تصویر بشکریہ ٹوئٹر VAIBHAV GANJAPURE
میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی مسافر تقریباً 60 فٹ کی بلندی سے پٹری پر پل سے گر گئے۔ حادثے میں 20 کے قریب مسافر زخمی ہو گئے۔ آٹھ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
مہاراشٹر کے چندر پور میں بلارشاہ ریلوے اسٹیشن (Balharshah railway station) پر فٹ اوور برج کا ایک حصہ گرنے سے ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ کئی مسافر تقریباً 60 فٹ کی بلندی سے پٹری پر پل سے گر گئے۔ حادثے میں 20 کے قریب مسافر زخمی ہو گئے۔ آٹھ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ متاثرہ مسافر پلیٹ فارم نمبر 1 سے پلیٹ فارم نمبر 4 کی طرف جا رہے تھے اور انہیں اسپتال لے جایا گیا۔
سی پی آر او سی آر نے بتایا کہ مہاراشٹر کے چندر پور میں بلارشاہ ریلوے اسٹیشن پر فٹ اوور برج کا ایک حصہ گر گیا ہے۔ یہ واقعہ اتوار کی شام 5 بجے کے قریب پیش آیا۔ اس واقعہ میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں اور سبھی کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ کئی مسافر تقریباً 60 فٹ کی بلندی سے پٹری پر پل سے گر گئے۔ اے این آئی نے سی پی آر او سی آر کے حوالے سے اطلاع دی کہ ریلوے نے شدید زخمیوں کے لیے 1 لاکھ روپے اور معمولی زخمیوں کو 50000 روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔
#WATCH | Slabs fall off of a foot over bridge at Balharshah railway junction in Maharashtra's Chandrapur; people feared injured pic.twitter.com/5VT8ry3ybe
سی پی آر او سی آر نے مزید کہا کہ زخمی افراد کو جلد صحت یابی کے لیے دوسرے اسپتالوں میں منتقل کر کے بہترین طبی علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔