ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دلی والوں کے لئے خوشخبری، اب ایک ہی کارڈ سے کریں بس اور میٹرو میں سفر

نئی دہلی۔ آئندہ جولائی سے دلی کے باشندے 'کامن موبلٹی کارڈ' کا استعمال کرکے میٹرو ٹرین، ڈی ٹی سی اور کلسٹر بسوں میں سفر کر سکیں گے۔

  • IBN Khabar
  • Last Updated: May 01, 2016 09:30 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
دلی والوں کے لئے خوشخبری، اب ایک ہی کارڈ سے کریں بس اور میٹرو میں سفر
نئی دہلی۔ آئندہ جولائی سے دلی کے باشندے 'کامن موبلٹی کارڈ' کا استعمال کرکے میٹرو ٹرین، ڈی ٹی سی اور کلسٹر بسوں میں سفر کر سکیں گے۔

نئی دہلی۔ آئندہ جولائی سے دلی کے باشندے 'کامن موبلٹی کارڈ' کا استعمال کرکے میٹرو ٹرین، ڈی ٹی سی اور کلسٹر بسوں میں سفر کر سکیں گے۔ دراصل دہلی حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے ذرائع میں ہموار اور آسان سفر کے لئے یہ منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


دہلی حکومت منصوبے کے طور طریقے کو حتمی شکل دے رہی ہے جسے قومی دارالحکومت میں مرحلہ وار طریقے سے شروع کیا جائے گا۔ دہلی کے وزیر ٹرانسپورٹ گوپال رائے نے کہا کہ ہم اس سال جولائی میں 'کامن موبلٹی کارڈ' شروع کریں گے جس کے ذریعے مسافر میٹرو ٹرین، ڈی ٹی سی بس اورڈی آئی ایم ٹی ایس کے ذریعہ چلائی جا رہی کلسٹر بسوں میں سفر کر سکیں گے۔ یہ منصوبہ دہلی میں تجرباتی بنیاد پر شروع کیا جائے گا۔


وزیر نے کہا کہ جون کے آخر تک ڈی ٹی سی کی تمام بسوں میں کرایہ ای ٹکٹنگ مشینوں کے ذریعہ وصول کیا جائے گا اور اس کے بعد حکومت 'کامن موبلٹی کارڈ' شروع کرنے کی سمت میں آگے بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت دہلی میٹرو ریل كارپوریشن سے بات چیت کر رہے ہیں تاکہ آمدنی کے مشترکہ ماڈل کو حتمی شکل دی جا سکے۔


جولائی میں مسافر میٹرو، ڈی ٹی سی بس اور کلسٹر بسوں میں 'کامن موبلٹی کارڈ' کے ذریعے سفر کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ بندی کے تحت بس میں سوار ہونے پر مسافر کو اپنا کارڈ کنڈکٹر کو دینا ہوگا جو اسے ایک ای ٹکٹنگ مشین میں سوائپ کرے گا اور بس سے اترنے سے ٹھیک پہلے مسافر کو اپنا کارڈ دوبارہ کنڈکٹر کو اے ٹی ایم میں سوائپ کرنے کے لئے دینا ہو گا۔ اس سے کرایہ خود کار طریقے سے کٹ جائے گا جیسا کہ میٹرو میں ہوتا ہے۔
First published: May 01, 2016 09:27 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading