دہرہ دون: معروف اردو شاعر منور رانا نے اردو اکیڈمیوں کو ختم کرکے اس کی جگہ پر اردو ویلفیئر افسروں کی تقرری کا مطالبہ کیا ہے۔ساتھ ہی انہوں نے ایوارڈ واپسی کو صحیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایوارڈ واپس کرنے سے ملک کے حالات بہتر ہوسکتے ہیں۔
دہرہ دون پہنچے معروف شاعر نے کہا کہ اردو اکیڈمیوں کو ختم کرکے ویلفیئر افسروں کا تقرر کیا جائے ۔ انہوں نے اترا کھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہریش راوت کی بھی جم کر تعریف کی اور کہا کہ وہ اردو زبان سے محبت رکھنے والے شخص ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ریاست میں کوئی شخص نہیں مل رہا ہے ، تو باہر سے لاکر کسی کو اتراکھنڈ اردو اکیڈمی کا چیئرمین بنایا جانا چاہئے ۔
منور رانا نے ایک بار پھر کہا کہ ان کے ایوارڈ واپس کرنے سے ملک کے حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ آج ہی بھی جوتے اٹھانے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات کو دیکھتے ہوئے ایوارڈ واپس کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم جس ستر کروڑ لوگوں کے درمیان اپنی حفاظت کا دعویٰ دنیا بھر میں کرتے ہیں۔ اگر ان میں سے چند لوگ دادری جیسے سانحہ کو انجام دے سکتے ہیں ، تو ہماری حکومتوں کو سوچنا ہوگا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔