உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بیرون ممالک کے مندوبین کا دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کا دورہ

    نئی دہلی : دہلی میں مختلف علمی، ادبی اور تہذیبی اداروں اور تنظیموں کی جانب سے منعقد ہونے والے بین الاقوامی پروگراموں میں شرکت کے لیے دنیا کے مختلف ممالک سے ہندوستان آنے والی شخصیات نے آج دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کا دورہ کیا اور گذشتہ 14جنوری سے حج درخواست فارموں کی تقسیم اور جمع کرنے کے لیے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے درخواست گذار عازمین حج کے لیے فراہم کی گئی سہولیات کی پرزور ستائش کی ۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      اس دورے میں دوحہ قطر سے شامل شخصیات میں انٹرنیشنل اردو میگزین ’’صدف‘‘کے مدیر انتظامی شہاب الدین احمد، احمد اشفاق (جوائنٹ سکریٹری بزم اردو ، دوحہ قطر)، عزیز نبیل (جوائنٹ سکریٹری ،انجمن محبان ہند، دوحہ قطر)، بحرین سے ’’فروغ اردو بحرین‘‘ کے شکیل احمدکناڈا سے مشہور ادیب اشفاق حسین، جاوید دانش اور امریکہ سے جناب ضامن جعفری اور احمد سہیل کے نام اہم ہیں۔

      مندوبین نے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے حج مشن2016 کی کامیابی کے لیے کی جانے والی تیاریوں کے سلسلے میں تفصیل سے معلومات حاصل کیں ۔ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسراشفاق احمد عارفی اور ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر محسن علی نے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں حج کمیٹی کا کیلینڈر بھی پیش کیا۔

      اس موقع پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے اسٹاف ممبران اورحج کمیٹی کی خدمات سے وابستہ دیگر افراد محکمہ السنہ ،دہلی سکریٹریٹ محمد احمد اور دہلی قانون ساز اسمبلی سے فیاض عالم بھی موجود تھے۔

      First published: