உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    غیرملکی لڑکی سے چھیڑخانی، ٹیکسی ڈرائیور گرفتار، ملازمت سے برطرف

    نئی دہلی۔ دہلی پو لیس نے ایپ پر مبنی ٹیکسی سروس دینے والی کمپنی اولا کیب کے ڈرائیور کو ایک غیر ملکی لڑکی کے ساتھ چھیڑ خانی کرنے کے معاملے میں گرفتار کرلیا ۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی۔ دہلی پو لیس نے ایپ پر مبنی ٹیکسی سروس دینے والی کمپنی اولا کیب کے ڈرائیور کو ایک غیر ملکی لڑکی کے ساتھ چھیڑ خانی کرنے کے معاملے میں گرفتار کرلیا ۔
      پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ کل شام اس وقت پیش آیا جب بیلجئم کی رہنے والی ایک 23سالہ لڑکی نے گڑگاوں سے دہلی کے لئے ٹیکسی بک کرایا تھا۔ لڑکی کا الزام ہے کہ ٹیکسی ڈرائیور راج سنگھ نے اسے فون کی جی پی ایس کام نہیں کرنے کی بات کہہ کر راستہ بتانے کے لئے اگلی سیٹ پر بیٹھنے کے لئے کہا اور جب وہ آگے بیٹھی تو مبینہ طور پر اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کی۔

      جنوب مشرقی دہلی کے پولیس کمشنر من دیپ سنگھ رندھاوا نے کہا کہ لڑکی کے ساتھ چھیڑ خانی کے معاملے میں ہم نے ملزم کو آج صبح گرفتار کرلیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کیب سے اترتے ہی متاثرہ نے اپنی آپ بیتی ایک دوست کو سنائی اور پھر سی آر پارک تھانہ میں ڈرائیور کے خلاف معاملہ درج کرایا۔ اولا نے بیان جاری کرکے کہا کہ ملزم ڈرائیور کو فوراًملازمت سے نکال دیا گیا ہے۔

      First published: