உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اب غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بھی ہندوستان میں دیا جائے گامستقل باشندے کا درجہ ، ویزا قوانین میں بھی ہوگی ترمیم

    ہندوستان اب ملک میں سرمایہ کاری کرنے والے بیرونی سرمایہ کاروں کو مستقل باشندوں کا درجہ دے گا۔وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج منعقدہ کابینہ کی میٹنگ میں اس تجویز کو منظوری دی گئی۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستان اب ملک میں سرمایہ کاری کرنے والے بیرونی سرمایہ کاروں کو مستقل باشندوں کا درجہ دے گا۔وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج منعقدہ کابینہ کی میٹنگ میں اس تجویز کو منظوری دی گئی۔ اس فیصلے کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو 10 سال کے لئے یہ درجہ دیا جائے گا اور وہ اس دوران اپنے ملک بھی جا سکیں گے۔ اگر ہندوستان میں ان کا طرز عمل صحیح پایا گیا تو انہیں دوبارہ مزید 10 سال کے لئے یہ درجہ دیا جائے گا۔
      ان سرمایہ کاروں کو یہ درجہ دینے کے لئے بیرونی ویزا قوانین میں مناسب ترمیم بھی کی جائے گی۔ بیرونی سرمایہ کاروں کو میک ان انڈیا پروگرام اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے یہ اہم تجویز پاس کی گئي ہے۔ ان سرمایہ کاروں کو ہندوستان میں یہ درجہ حاصل کرنے کے لئے 18 ماہ کے اندر کم از کم 10 کروڑ روپے اور 36 ماہ میں 25 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنی ہوگی۔
      نیز سرمایہ کاروں کو ہر مالی سال میں کم از کم 20 ہندوستانی شہریوں کو ملازمت دینی ہوگی۔ سرمایہ کاروں کو رجسٹریشن سے چھوٹ ملے گی اور وہ ہندوستان میں رہائشی سہولیات خرید سکیں گے اور ان کے بال بچے اور شریک حیات ہندوستان میں پڑھائي یا ذاتی کاروباربھی کر سکیں گے۔
      First published: