உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بیلجیم کی خاتون سے چھیڑ چھاڑ کے معاملے میں سشما سوراج نے لیفٹننٹ گورنر سے مانگی رپورٹ

    نئی دہلی۔ قومی دارالحکومت میں بیلجیم کی 23 سالہ لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے معاملے میں اولا کیب کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی۔ قومی دارالحکومت میں بیلجیم کی 23 سالہ لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے معاملے میں اولا کیب کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اولا کے مطابق، ڈرائیور کی شناخت راجستھان کے راج سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔ اسے اولا سے باہر کر دیا گیا ہے۔ وہیں وزیر خارجہ سشما سوراج نے اس پورے معاملے کی ایل جی سے رپورٹ مانگ لی ہے۔ سوراج نے کہا کہ وہ غیر ملکی شہریوں کی ملک میں سیکورٹی کے تئیں پابند عہد ہیں۔

      پولیس ڈپٹی کمشنر منديپ سنگھ رندھاوا نے بتایا کہ بیلجیم کی لڑکی نے اپنی شکایت میں کہا کہ وہ ہفتہ کو گڑگاؤں سے دہلی آ رہی تھی جب راستے میں کیب ڈرائیور نے اس سے چھیڑ چھاڑ کی۔ رندھاوا نے بتایا کہ ڈرائیور نے لڑکی سے کیب کا جی پی ایس سسٹم کام نہیں کرنے کی وجہ سے اسے آگے کی سیٹ پر بیٹھنے کو کہا اور پھر اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے لگا۔

      لڑکی نے سنیچر کی رات کے واقعے کے کچھ گھنٹوں بعد ہی پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ اولا نے جاری بیان میں کہا کہ ڈرائیور کو کمپنی سے فوری طور پر نکال دیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اس معاملے میں انتظامیہ کے ساتھ تمام معلومات کا اشتراک کریں گے۔ کیب ڈرائیوروں کا اس طرح کا سلوک بالکل برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
      First published: