ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا- دہشت گردی پر پاکستان کا دعوی فرضی اور غیرحقیقی، پاکستان دہشت گردی کا اسپانسر

ہندوستان نے پاکستان کے الزامات کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسی ملک میں دہشت گردی حملے میں شامل ہونے کے ’ثبوت ہونے‘ کا دعوی غیر حقیقی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ سریواستو نے آج یہاں کہا کہ یہ ہندستان مخالف پروپگنڈہ کی یہ ایک اور بے کار کوشش ہے۔ ہندستان کے خلاف ’ثبوت ہونے‘ کے نام نہاد دعووں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور یہ فرضی اور غیرحقیقی ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 16, 2020 11:25 PM IST
  • Share this:
وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا- دہشت گردی پر پاکستان کا دعوی فرضی اور غیرحقیقی، پاکستان دہشت گردی کا اسپانسر
دہشت گردی پر پاکستان کا دعوی غیرحقیقی: وزارت خارجہ

نئی دہلی: ہندوستان نے اتوار کو پاکستان کے الزامات کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسی ملک میں دہشت گردی حملے میں شامل ہونے کے ’ثبوت ہونے‘ کا دعویٰ غیر حقیقی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو نے آج یہاں کہا کہ یہ ہندوستان مخالف پروپیگنڈہ کی یہ ایک اور بے کار کوشش ہے۔ ہندوستان کے خلاف ’ثبوت ہونے‘ کے نام نہاد دعووں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور یہ فرضی اور غیرحقیقی ہیں۔ بین الاقوامی برادری اس کی چالوں سے واقف ہے اور پاکستان کے دہشت گردی اسپانسر کرنے کے ثبوتوں کو اس کی خود کی قیادت نے قبول کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عالمی دہشت گرد ’اسامہ بن لادن‘ ملا تھا۔ پاکستان کے وزیراعظم نے اسے پارلیمنٹ میں شہید قرار دیا تھا۔ انہوں نے پاکستان میں چالیس ہزار دہشت گردوں کے ہونے کی بات قبول کی ہے۔ ان کے سائنس اور ٹکنالوجی کے وزیر نے پلوامہ دہشت گردانہ حملے میں اپنے وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کے شامل ہونے اور کامیابی کا دعویٰ کیا۔ اس دہشت گردانہ حملے میں چالیس ہندوستانی فوجی شہید ہوگئے تھے۔


ہندوستان نے اتوار کو پاکستان کے الزامات کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسی ملک میں دہشت گردی حملے میں شامل ہونے کے ’ثبوت ہونے‘ کا دعویٰ غیر حقیقی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو نے آج یہاں کہا کہ یہ ہندوستان مخالف پروپیگنڈہ کی یہ ایک اور بے کار کوشش ہے۔
ہندوستان نے اتوار کو پاکستان کے الزامات کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسی ملک میں دہشت گردی حملے میں شامل ہونے کے ’ثبوت ہونے‘ کا دعویٰ غیر حقیقی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو نے آج یہاں کہا کہ یہ ہندوستان مخالف پروپیگنڈہ کی یہ ایک اور بے کار کوشش ہے۔


وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو نے مزید کہا کہ پاکستان جنگ بندی معاہدہ پر عمل نہیں کر رہا ہے۔ وہ ہندوستانی سرحد میں دہشت گردوں کی دراندازی کے لئے مسلسل گولہ باری کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان داخلی سیاسی اور اقتصادی ناکامیوں پر سے توجہ ہٹانے کے لئے جان بوجھ کر ایسی کوشش کررہا ہے۔ خیال رہے کہ ایک دن پہلے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں الزام لگایا تھا کہ پاکستان میں ہوئے کچھ دہشت گردانہ حملوں کے پیچھے ہندوستان کا ہاتھ ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 16, 2020 03:39 PM IST