نئی دہلی۔ ہندوستان کی نیوکلیائی سپلائر گروپ (این ایس جی) کی رکنیت کی حمایت کے تعلق سے خارجہ سکریٹری ایس جے شنکر نے اس ہفتے چین کا دورہ کیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ذرائع نے يواین آئی کو بتایا کہ این ایس جی کی رکنیت کے لئے حمایت کو متحرک کرنے کے لئے مسٹر جے شنکر نے 16 اور 17 جون کو دو روزہ بیجنگ کا دورہ کیا ہے۔ اس دوران دو طرفہ بات چیت میں این ایس جی میں رکنیت سمیت تمام اہم مسائل پر بات چیت ہوئی ہے۔
مسٹر جے شنکر کے بیجنگ دورے کو ان کے واپس آنے تک خفیہ رکھا گیا تھا۔ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں 24 جون کو مقرر این ایس جی کے مکمل اجلاس میں ہندوستان کی رکنیت کے بارے میں غور ہونے کی توقع ہے۔ اس گروپ کے 48 ممالک رکن ہیں۔
ہندوستان کی رکنیت کے دعوے کی مخالفت کر رہے چین کا کہنا ہے کہ این ایس جی میں نیوکلیائی عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) پر دستخط نہیں کرنے والے ارکان میں
اگر ہندوستان کو جگہ دی جاتی ہے تو پاکستان کو بھی رکنیت ملنی چاہئے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔