உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آگسٹا ویسٹ لینڈ معاملہ میں فضائیہ کے سابق سربراہ ایس پی تیاگی سمیت تین افراد گرفتار

    تیاگی کے ساتھ ساتھ گوتم کھیتان اور جولی تیاگی کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ تینوں کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا

    تیاگی کے ساتھ ساتھ گوتم کھیتان اور جولی تیاگی کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ تینوں کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا

    تیاگی کے ساتھ ساتھ گوتم کھیتان اور جولی تیاگی کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ تینوں کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : آگسٹا-ویسٹ لینڈ معاملہ میں فضائیہ کے سابق سربراہ ایس پی تیاگی کو سی بی آئی نے گرفتار کر لیا ہے۔ تیاگی کے ساتھ ساتھ گوتم کھیتان اور جولی تیاگی کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ تینوں کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
      سی بی آئی ذرائع کے مطابق گوتم کھیتان نے کچھ ماہ قبل پوچھ گچھ کے دوران اعتراف کیا تھا کہ آئی ڈی ایس انفوٹیک اور انڈیا کی سبسڈائزڈ کمپنی آئی ڈی ایس ٹیونیشیا کو بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ سی بی آئی کو اپنی تحقیقات میں آگسٹا ویسٹ لینڈ سے آئی ڈی ایس ٹیونیشیا میں پیسہ ٹرانسفر کئے جانے کے اشارے ملے تھے۔
      خیال رہے کہ مئی میں سی بی آئی کی پوچھ گچھ کے دوران تیاگی نے فن میکینیکا کمپنی کے حکام سے ملاقات کا اعتراف کیا تھا ۔ تیاگی نے فن میکینیکا کے اس وقت کے چیف آپریٹنگ افسر جارجنگ جاپا سمیت دیگر افسروں سے ملاقات کی تھی۔ اس سے پہلے تک تیاگی ان افسروں سے ملاقات سے انکار کررہے تھے۔ تیاگی نے ان سے 2005 میں ملاقات کی تھی ۔
      سی بی آئی حکام کے مطابق جب وزیٹر ڈائری سمیت کچھ اور ثبوت تیاگی کے سامنے پیش کئے گئے ، تو تیاگی کو اعتراف کرنا پڑا ۔ تیاگی 4 کمپنیوں کے ساتھ اقتصادی مفاد بھی وابستہ ہونے کی بات کا اعتراف کرچکے ہیں۔ جانچ ایجنسی پہلے بھی 2013 میں تیاگی سے پوچھ گچھ کر چکی ہے۔
      First published: