ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سابق اٹارنی جنرل سولی سوراب جی کا 91 سال کی عمر میں انتقال، کوروناوائرس سے ہار گئے جنگ

سابق اٹارنی جنرل اور ماہر قانون سولی سوراب جی (Former Attorney General Soli Sorabjee) کا کورونا وائرس کے سبب انتقال ہو گیا ہے۔ سولی سوراب جی کو کووڈ۔19 سے متاثر ہونے کے بعد جنوبی دہلی کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

  • Share this:
سابق اٹارنی جنرل سولی سوراب جی کا  91 سال کی عمر میں انتقال، کوروناوائرس سے  ہار گئے جنگ
نہیں رہے سولی سوراب جی

خاندانی ذرائع نے بتایا کہ سابق اٹارنی جنرل اور ماہر قانون سولی سوراب جی (Former Attorney General Soli Sorabjee) جمعہ کی صبح کووڈ۔19 میں متاثر ہونے کے بعد چل بسے۔ ۔ 91 سالہ معروف ماہر قانون سولی سوراب جی نے 1989-90 کے دوران اور پھر 1998-2004 تک ہندوستان کے لئے اٹارنی جنرل کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ اس دوران انھوں نے ملک و قوم کے لیے ناقابل فراموش خدمات انجام دیں۔

سولی سوراب جی کو کووڈ۔19 سے متاثر ہونے کے بعد جنوبی دہلی کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔




سنہ 1971 میں انہیں سپریم کورٹ نے سینئر وکیل نامزد کیا۔ سورابجی پہلے 1989 میں اور پھر 1998 سے 2004 تک اٹارنی جنرل نے عظیم عہدے پر فائز رہے۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Apr 30, 2021 01:31 PM IST