உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    لوک سبھا الیکشن: بی ایس ایف سے نکالے گئے جوان تیج بہادر پی ایم مودی کے خلاف اتریں گے میدان میں

    بی ایس ایف جوان تیز بہادر یادو

    بی ایس ایف جوان تیز بہادر یادو

    ریواڑی کے رہنے والے سابق بی ایس ایف جوان تیج بہادر خراب کھانے کو لیکر اپنی ایک ویڈیو شیئر کرنے کی وجہ سے سرخیوں میں آئے تھے۔

    • Share this:
      بی ایس ایف میں پروسے جا رہے کھانے کی شکایت کرنے پر فورس سے نکالے گئے جوان تیج بہادر نے انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ لیکن تیج بہادر کسی چھوٹی موٹی سیٹ سے نہیں بلکہ وارانسی سے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف الیکشن لڑنے جارہے ہیں۔ تیج بہادر کا کہنا ہے کہ مودی کے خلاف لوک سبھا الیکشن میں آزاد امیدوار کے طور پر کھڑے ہوکر وہ فوج میں ہو رہی بد عنوانی کو ختم کریں گے۔

      بتادیں کہ ریواڑی کے رہنے والے سابق بی ایس ایف جوان تیج بہادر خراب کھانے کو لیکر اپنی ایک ویڈیو شیئر کرنے کی وجہ سے سرخیوں میں آئے تھے۔ تیج بہادر کا کہنا ہے کہ مودی بدعنوانی آزاد ہندستان کی بات کرتے ہیں، انہیں کے مد نظر انہوں نے فوج میں ہو رہی بد عنوانی کو لیکر آواز اٹھائی۔ فوج میں خراب کھانے کی ویڈیو وائرل کرنے پر انہیں سزا کے طور پر فوج سے نکالا گیا تھا۔
      First published: